تھائی لینڈ کی سب سے بڑی یونیورسٹی کی سعودی ولی عہد کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

تھائی یونیورسٹی آف کاسیٹسارٹ نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کو ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے ان کی عظیم کوششوں اور اقدامات کے اعتراف میں ارضیاتی علوم کے شعبے میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا ہے۔ ہم اس یونیورسٹی کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟

کاسیٹسارٹ تھائی لینڈ کی سب سے بڑی اور ممتاز یونیورسٹی ہے۔ یہ ملک کی پہلی زرعی یونیورسٹی ہے اور ایشیائی ملکوں کی تیسری قدیم ترین یونیورسٹی ہے۔ جو اس کی قدیمی اور اہمیت کی نشاندہی کرتا ہے۔

یہ یونیورسٹی 1917ء میں قائم کی گئی تھی۔ ابتدائی طور پریہ ایک اسکول تھا جسے 1928ء میں زراعت کا کالج بنایا گیا۔ پھراسے 1943 میں یونیورسٹی میں تبدیل کر دیا گیا۔ جب سے اس جامعہ میں زرعی علوم سے متعلق موضوعات پڑھانے اور تحقیق کا کام شروع ہوا۔ تب سے یونیورسٹی نے اپنی تخصص کے شعبوں کو وسعت دی ہے۔اب اس میں لائف سائنسزجنرل سائنسز، انجینئرنگ، سوشل سائنسز اور ہیومینٹیز کو شامل کیا گیا ہے۔ اس کا مرکزی کیمپس دارالحکومت بنکاک کے شمال میں بانگکن میں واقع ہے۔

قدیم یونیورسٹی کی تحقیق اور تدریس کا اپنا فلسفہ ہے۔ یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق دانشورانہ علم کو جمع کرنے اور ترقی دینے کے کام کے لیے وقف اس یونیورسٹی کی ذمہ داری یہ بھی ہے کہ وہ تھائی ورثے کو زندہ رکھنے اوراسے ترقی دینے کے لیے بھی کام کررہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں