پاک بحریہ کا جہاز تبوک فٹ بال عالمی کپ کے دوران قطری حکومت کو سمندری تحفظ میں تعاون فراہم کرنے کیلئے دوحا کی بندرگاہ پر پہنچ گیا ہے۔
قطری بندرگاہ آمد پر پاکستانی سفارتی عملے اور میزبان بحریہ کے اعلی حکام نے بحری جہاز کا استقبال کیا۔
بحری جہاز کے کمانڈنگ افسر نے قطری بحریہ کے اعلی حکام سے ملاقاتوں کے دوران فٹبال عالمی کپ کی میری ٹائم سکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا۔
پاک بحریہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ فیفا عالمی کپ کے اہم موقع پر پاک بحریہ کے جہاز کا سمندری تحفظ میں تعاون پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر اعتماد ظاہر کرتا ہے۔