"اپنا سر اٹھاؤ" سعودی وزیر کھیل اپنے کھلاڑی کو تسلی دیتے رہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

"اے عبداللہ اپنا سر اٹھاؤ۔" ان الفاظ کے ساتھ سعودی وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل نے ہفتہ کے روز قطر میں فیفا ورلڈ کپ کے گروپ سی میں سعودیہ کی پولینڈ کے ہاتھوں 2 کے مقابلہ میں صفر سے شکست کے بعد سعودی عرب کی قومی ٹیم کیلئے سوگ کا اظہار کیا۔ سعودی وزیر کھیل کی میچ کے بعد قومی کھلاڑی عبد اللہ المالکی سے گفتگو کی سوشل میڈیا پر پھیل گئی۔

میچ کے دوسرے ہاف میں پولینڈ کے کھلاڑی رابرٹ لیوانڈوسکی نے عبداللہ المالکی کی غلطی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک کمزور پاس کو روکا اور 82ویں منٹ میں گرین فالکنز کے گول کیپر محمد الاویس کے پاس سے گیند جال میں پھینک دی۔ اس فتح سے پولینڈ چار پوائنٹس پر آگیا ہے۔

سعودی وزیر کھیل نے ٹویٹ میں کہا"اے ہیروز ، اس کی خیر کسی دوسرے میں بھی تھی، آپ نے ایک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ہمیں آپ پر پورا اعتماد ہے، ہم خدا کی مرضی کے مطابق ہی معاوضہ دیتے ہیں "

"مستقبل خوبصورت ہے"

سعودی عرب کی ٹیم کی اس شکست کے بعد ذرائع مواصلات پر بھی تبصروں میں ٹیم کی کارکردگی کو سراہا گیا۔ سوشل میڈیا پر متحرک افراد نے کہا ’’انہوں ن ے ہمارا سر بلند کیا ہے، سب کچھ کے باوجود سبز رنگ میچ میں سب سے بہترین اور خوبصورت تھا، مستقبل مزید خوبصورت ہوگا‘‘ اسی سے ملتے جلتے دیگر تبصرے کئے گئے۔

واضح رہے منگل 22 نومبر کو سعودی قومی فٹ بال ٹیم نے ارجنٹائن کو شکست دیکر فٹ بال تاریخ کا بڑا سرپرائز دیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں