سعودی عرب نے نے ہیگ میں منعقد داعش کو شکست دینے کیلئے بین الاقوامی اتحاد کے سیاسی ڈائریکٹرز کے اجلاس میں شرکت کی اور اس دوران اعلان کیا ہے کہ وہ سال 2023 میں بین الاقوامی اتحاد کے اگلے وزارتی اجلاس کی میزبانی کرے گا۔
سعودی پریس ایجنسی ’’واس‘‘ کے مطابق سعودی عرب کا یہ اعلان داعش مخالف عالمی اتحاد میں ایک سٹریٹجک پارٹنر کے طور پر اس کے فعال کردار کی عکاسی کرتا ہے۔ اس اعلان سے سعودی عرب کی جانب سے دہشت گرد تنظیموں سے ان کی تمام شکلوں میں مقابلہ کرنے کے لیے کی جانے والی بین الاقوامی کوششوں اور بین الاقوامی تعاون کی حمایت کا بھی پتہ چلتا ہے
داعش کے خاتمے تک ہم آہنگی ہو کر کام کرنے کا فیصلہ
اجلاس کی طرف سے جاری بیان میں داعش کو شکست دینے کے لیے بین الاقوامی اتحاد کے اجلاس کی میزبانی کے مملکت کے اعلان کا خیرمقدم کیا گیا۔
ہیگ میں ہونے والے اجلاس میں عراق، شام اور دیگر خطوں میں داعش سے نمٹنے کے لیے مشترکہ بین الاقوامی کوششوں، دہشت گرد گروپ کے پھیلاؤ کو روکنے اور اسے مکمل طور پر ختم کرنے کیلئے مسلسل ہم آہنگی قائم رکھنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔