آج جمعرات 29 دسمبر کو جدہ میں فلکیاتی سوسائٹی نے واضح کیا کہ سعودی عرب اور عرب دنیا کے آسمان میں دو فلکیاتی مظاہر دیکھے جائیں گے۔
’ایسوسی ایشن‘ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ دو فلکیاتی مظاہر ایک ہی وقت میں غیر معمولی طور پر رونما ہوں گے۔ یہ سال 2022 کے الوداع کے موقع پرعام آنکھ سے دیکھا جاسکے گا۔
ایسوسی ایشن نے وضاحت کی کہ غروب آفتاب کے بعد دو سیاروں عطارد اور زہرہ کے درمیان ایک جوڑ جنوب مغرب کی طرف دیکھا جائے گا اور جنوب کی طرف بلندی پر مشتری کے ساتھ چاند کا ملاپ ہوگا۔