مرکزی بینک پر بڑا سائبر حملہ ناکام بنا دیا گیا: ایران
بینک، مالیاتی ادارے، انٹرنیٹ کمپنیاں اور کمیونیکیشن انفراسٹرکچر پر بھی حملے کئے گئے: چیئرمین انفراسٹرکچر کمیونیکیشن کمپنی
جمعہ کو ایرانی خبر ایجنسی ’’ تسنیم‘‘ نے کہا ہے کہ ایران میں انفراسٹرکچر کمیونیکیشن کمپنی کے سربراہ نے بتایا ہے کہ گزشتہ رات مرکزی بینک پر ایک بہت بڑا سائبر حملہ کیا گیا جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔ انفراسٹرکچر کمیونیکیشن کمپنی کے سربراہ نے مزید کہا کہ حملے سے بلہ اور روبیکا پلیٹ فارم بھی شدید متاثر ہوئے اور سروس بلاک ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سائبر حملوں کی سب سے بڑی مقدار کا سامنا کرنا پڑا، ان حملوں میں بینک، مالیاتی ادارے، انٹرنیٹ کمپنیاں اور مواصلاتی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا تاہم سب حملوں کو ناکام بنا دیا گیا۔