"نمو" مارکیٹ میں "سلطان فوڈ فاسٹ فوڈ کمپنی" کا حصص پیش کرنے کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی ایک بڑی فاسٹ فوڈ چین ’سلطان فاسٹ فوڈ‘ نے اپنے کچھ حصص کی پیشکش کا اعلان کیا ہے۔

"سلطان فوڈ فاسٹ فوڈ کمپنی" کی ممکنہ پیشکش کے لیے مالیاتی مشیر اورسبسکرپشن مینیجر کی حیثیت سے الانماء انویسٹمنٹ کمپنی نے کمپنی کے 640,000 عام حصص کی پیشکش کرنے کے ارادے کا اعلان کیا۔ یہ حصص کمپنی کے کل شیئرز کا 20 فی صد ہیں۔

کمپنی نے "سعودی تداول" پر ایک بیان میں اتوار کو کہا کہ اس نے 10/29/1443ھ بہ مطابق 05/30/2022 کو جاری ہونے والے سعودی تداول کے فیصلے کے تحت کمپنی کے حصص کو متوازی طور پر مارکیٹ میں درج کرنے کی منظوری حاصل کی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ /11 05/1444ھ کو کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی کی منظوری کے بعد متوازی مارکیٹ میں سبسکرپشن کے لیے کمپنی کے حصص کو رجسٹر کرنے اور پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ پیش کش کا دورانیہ اتوار 08/20/1444ھ بہ مطابق 03/12/2023 کو شروع ہوگا اور اتوار 08/27 1444 ھ بہ مطابق 03/19/2023 کو شام 4:00 بجے تک جاری رہے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں