سعودی قیادت کی بنگلہ دیش کے نو منتخب صدر کوعہدہ سنبھالنے پر مبارک باد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے بنگلہ دیش کے نو منتخب صدر محمد شہاب الدین کو بنگلہ دیش کا صدر منتخب ہونے کے موقع پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے بنگلہ دیش کے نومنتخب صدر کے نام جاری ایک پیغام میں انہیں منصب صدارت سنھبالنے پرمبارک باد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کے ساتھ عوامی جمہوریہ بنگلہ دیش کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کی خواہش کا اظہار کیا۔

دوسری جانب سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے بھی محمد شہاب الدین کو عوامی جمہوریہ بنگلہ دیش کے صدر منتخب ہونے پر تہنیتی بھیجا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں