اسرائیل تمام طیاروں کے لیے فضائی حدود کھولنے پرخلیجی سلطنت عُمان کا شکرگزار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اسرائیل کے وزیرخارجہ نے عُمان کی فضائی حدود اسرائیلی ایئرلائنز سمیت تمام فضائی کمپنیوں کے لیے کھولنے پرسلطان ہیثم بن طارق السعید کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن نے کہا کہ یہ اسرائیلی معیشت اور اسرائیلی مسافروں کے لیے ایک تاریخی اور اہم فیصلہ ہے۔اس سے اسرائیل اور ایشیائی ممالک کے درمیان آمدورفت کا سفرکم ہوجائے گا۔

قبل ازیں عمان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جمعرات کے روزاعلان کیا ہے کہ سلطنت کی فضائی حدود ان تمام ایئرلائنز کے لیے کھلی رہیں گی جوان فضائی حدود میں پروازوں کے لیے اتھارٹی کی شرائط پرپورااُترتی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں