مسجد حرام میں نمازیوں اور زائرین کو 50 زبانوں میں رہ نمائی کی فراہمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی ایجنسی فار لینگوئجز اینڈ ٹرانسلیشن نے اعلان کیا ہے کہ وہ 50 سے زائد زبانوں میں عازمین حج وعمرہ کو اپنی خدمات فراہم کرے گی، تاکہ غیر عرب عازمین کے لیے جامع خدمات کو یقینی بنایا جا سکے۔

جنرل پریذیڈنسی برائے زبان اور ترجمہ کے انڈر سیکرٹری احمد بن عبدالعزیز الحمیدی نے کہا کہ مسجد الحرام میں ترجمہ دو اہم محوروں پر مشتمل ہے۔ ایک فیلڈ ترجمہ سروس ہے جو ان لوگوں کے لیے ہے جو نماز کی ادائی کے لیے مسجد حرام میں آتے ہیں۔ دوسرا خصوصی قانونی ترجمہ ہے جو منبر کے خطبات اور دینی لیکچرز کا دوسری زبانوں میں ترجمہ کرتا ہے۔

ایجنسی نے حال ہی میں اپنی خدمات کو بڑھا کر تمام راہداریوں اور مسجد حرام کے داخلی راستوں 24 گھنٹے مترجم کی سہولت فراہم کی ہے۔

الحمیدی نے کہا کہ ترجمہ ایجنسی جدید ترین لائیو ریڈیو براڈکاسٹنگ میکانزم کا استعمال کرتے ہوئے 10 منظور شدہ بین الاقوامی زبانوں میں حرمین شریفین کا پیغام دنیا بھر میں پہنچانے کے لیے کوشاں ہے۔

اس مقصد کے لیے خدا کے مقدس گھر کے زائرین اور دنیا بھر کے مسلمانوں تک پیغام پہنچانے کے لیے ٹیکنالوجی کے کردار کو فعال کرتے ہوئے منارہ حرمین پلیٹ فارم اورایف ایم براڈکاسٹنگ کے ذریعے پیغام پہنچایا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں