حج اور عمرہ کے سیزن کے علاوہ رمضان المبارک کے ایام میں مسجد الحرام میں زائرین کی غیرمعمولی تعداد کو کنٹرول کرنا ایک مشکل کام ہے مگر سعودی عرب کی حج اسپیشل سکیورٹی فورس امن وامان برقرار رکھنے کی اپنی ذمہ داریوں کو بہ خوبی انجام دیتی ہے۔
جنرل سکیورٹی کا آفیشل اکاؤنٹ پر وزارت داخلہ کے سنیپ کے ذریعے حج اور عمرہ کی اسپیشل سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی تصاویر شائع کی ہیں۔ ان تصاویر میں انہیں حرم مکی کے داخلی راستوں، اور راہداریوں میں ہجوم کو منظم اور کنٹرول کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو کلپ اور تصاویر جو پبلک سکیورٹی اکاؤنٹ پر شائع کی گئی ہیں میں اسپیشل فورس کو دکھایا گیا ہے جب وہ زائرین کی رہ نمائی کرتے ہیں اور ان کی مدد کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ فرض نمازوں کی ادائیگی کے دوران حجر اسود کی حفاظت کرتے ہیں۔ یہ سکیورٹی فورس روزہ افطار کرتے وقت مسجد الحرام میں روزہ داروں کو سکیورٹی فراہم کرتی ہے۔