پاکستان میں خادم حرمین شریفین کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے آج جمعرات کو اسلام آباد میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
ٹویٹر پر پاکستان میں مملکت کے سفارت خانے کے آفیشل اکاؤنٹ نے بتایا کہ ملاقات کے دوران انہوں نے دونوں برادر ممالک کے درمیان مشترکہ دلچسپی کےامور دونون ملکوں کے درمیان تعلقات کومزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے سعودی عرب کے سفیر سے ملاقات کے دوران عالم اسلام کے لیے خادم حرمین شریفین کی خدمات کو سراہا۔
گذشتہ روز پاکستان میں خادم حرمین شریفین کے سفیر نے پاکستانی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی رہائش گاہ پر منعقدہ افطار پارٹی میں شرکت کی تھی۔ اس موقعے پر دیگر عرب ممالک کے سفیر بھی موجود تھے۔