صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی جانب سے ماہ صیام میں مسجد حرام میں طہارت ونظافت کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ رمضان المبارک کےدوران چار سو سپروائزر کی زیرنگرانی صفائی کا عملہ دن رات مسجد حرام میں صفائی کے عمل میں مصروف رہا جب کہ دو ہزار ٹن فضلہ مسجد حرام سے ہٹایا گیا۔
صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی طہارت کی ذمہ دار ایجنسی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ماہ صیام میں مسجد حرام کی چھت، صحنوں اور اس کی دیگر سہولیات کو پاک و صاف رکھنے کے لیے خصوصی توجہ دی گئی۔ مسجد حرام کو رمضان میں روزانہ تقریبا 10 بار دھویا گیا۔ صفائی کے عمل میں 400 سپروائزر کی زیرنگرانی 4ہزار مردو خواتین کے عملے نے چوبیس گھنٹے اپنی خدمات جاری رکھیں۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل ڈیپارٹمنٹ آف سروس افیئرز جناب جابر بن احمد ودعانی نے مسجد حرام کے ڈس انفیکشن اور قالینوں کے محکمہ کے اعدادوشمار کے بارے میں بتایا کہ 3,600,000 لیٹر ماحول دوست جراثیم کش مواد سے مسجد حرام کے اندر قالینوں کو صاف کیا گیا۔ قالینوں کی صفائی کے لیے 1000 سے زیادہ آلات اور مشینوں سے مدد لی گئی جب کہ 85,000 لیٹر سے عطریات کا استعمال کیا گیا۔ مسجد حرام میں لگائے گئے چار ہزار سے زیادہ فضلہ کنٹینرز کی مدد سے دو ہزار ٹن فضلہ ہٹایا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسجد حرام کے داخلی اور خارجی راستوں پر 1,000 سے زیادہ پلاسٹک واکرز پھیلائے گئے تھے تاکہ ہجوم کے راستوں کو کئی رنگوں میں متعین کیا جا سکے اور مسجد حرام میں آنے والوں کے لیے داخلی راستوں کو جاننا آسان ہو جائے۔
-
مسجد حرام میں چار ہزار رضا کاروں پر مشتمل عملہ صفائی پر مامور
سعوی عرب کی حکومت نے مسجد حرام کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے لیے غیرمعمولی ...
ایڈیٹر کی پسند -
مسجد حرام کے سبز رنگ قالینوں کی صفائی کیسے کی جاتی ہے؟
آیئے! العربیہ کے نامہ نگار سلطان السلمی کے ہمراہ مکہ قالین لانڈری کی سیر کرتے ہیں
من الحرمين -
مسجد حرام میں صفائی کے لیے استعمال ہونے والے روبوٹ کی کیا خصوصیات ہیں؟َ
صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے کل جمعرات کو اسمارٹ ڈس انفیکشن روبوٹ سسٹم کا ...
مشرق وسطی -
غلاف کعبہ کی بلا تعطل صفائی کے لیے سمارٹ مشین نے مسجد حرام میں کام شروع کر دیا
جمعہ 20 مئی 2022 5:12 مسجد حرامحرمین شریفین انتظامیہ نے غلاف کعبہ کی صفائی کے ...
ایڈیٹر کی پسند -
مسجد حرام کی دن میں 10 بار صفائی، طہارت کے لیے 4 ہزار رضا کار تعینات
صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد ...
مشرق وسطی