جمعہ 20 مئی 2022 5:12
مسجد حرام
حرمین شریفین انتظامیہ نے غلاف کعبہ کی صفائی کے لیے بلا تعطل کئی گھنٹے کام کرنے کی صلاحیت کی حامل سمارٹ مشین فراہم کر دی ہے۔ اس کا اہتمام انتظامیہ کے ماتحت کنگ عبدالعزیز کمپلیکس برائے غلاف کعبہ نے کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی ’’ایس پی اے‘‘ کے مطابق کنگ عبدالعزیز کمپلیکس برائے غلاف کعبہ کے سیکریٹری عبدالحمید المالکی نے کہا ہے کہ سمارٹ مشین جدید ٹکنالوجی سے کام کرتی ہے۔ یہ بہت ساری خوبیوں سے لیس ہے۔
مكينة شفط ذكية لتنظيف وتطهير ثوب الكعبة المشرفةhttps://t.co/FVQQomOGTh#رئاسة_شؤون_الحرمين pic.twitter.com/jHnApM0w6T
— رئاسة شؤون الحرمين (@ReasahAlharmain) May 19, 2022
المالکی نے بتایا کہ غلاف کعبہ کی صفائی کے لیے اس کا خصوصی اہتمام اس وجہ سے بھی کیا گیا ہے کیونکہ خالص ریشم سے تیار غلاف کعبہ کی چمک دمک برقرار رکھنے اور اسے معمولی سے معمولی نقصان سے بچانا نہایت ضروری ہے۔ یہ مشین اس حوالے سے بہت موثر ہے اور گھنٹوں کام کرسکتی ہے, اس کا رزلٹ بہترین ہے۔
دوسری جانب حرمین شریفین انتظامیہ نے جمعرات کو صفا اور مروہ پہاڑیوں کی دھلائی کا بھی اہتمام کیا۔ یہ کام ہر ہفتے کیا جاتا ہے تاکہ صفائی کا معیار عمدہ رہے اور ہر قسم کی آلودگی سے صفا اور مروہ پاک صاف رہیں۔
الرئاسة تقوم بتطهير وتعقيم جبلي (الصفا والمروة) مرة كل أسبوعhttps://t.co/OmCy7eXsub#رئاسة_شؤون_الحرمين pic.twitter.com/igHAHQakH6
— رئاسة شؤون الحرمين (@ReasahAlharmain) May 19, 2022
مسجد حرام میں صفائی ستھرائی کے ادارے کے انچارج جابر الودعانی نے کہا کہ صفا اور مروہ کی صفائی اور دھلائی خاص آلات اور جراثیم کش مادے سے کی جاتی ہے۔ یہ کام سپیشل ٹیم انجام دیتی ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر بھی صفا اور مروہ کی صفائی کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ مروہ پہاڑ کے اطراف نصب شیشوں کی صفائی کی جاتی ہے اور اس کی صفائی کا کام روزانہ کی بنیاد پر بھی ہوتا ہے۔