سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات میں میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے اور عیدالفطر جمعے کو ہو گی۔
سعودی سپریم کورٹ نے مملکت میں شوال کے چاند نظر آنے کی تصدیق کی اور اعلان کیا کہ عیدالفطر جمعہ 21 اپریل سے شروع ہو گی۔
پاکستان میں عید سنیچر 22 اپریل کو ہو گی
مرکزی روپت ہلال کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور اسلام آباد ہوا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کے مطابق پاکستان بھر سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی اس لیے یکم شوال 22 اپریل کو ہوگا۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوئے تاہم کہی سے بھی چاند کے رویت کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔