اسرائیلی میں سیاسی جماعتوں اور حکومت کے درمیان عدالتی اصلاحات منصوبے پر سمجھوتے کے سلسلے میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، حزب اختلاف کی ایک سرکردہ شخصیت نے پیر کے روز کہا۔
اس سے قبل اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا تھا کہ وہ اس تلخ متنازعہ منصوبے پر اتفاق رائے کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔
عدالتی اصلاحات کا یہ منصوبہ، جو حکومت اور پارلیمنٹ کو سپریم کورٹ کے ججوں کے تقرری اور کئی معاملات پر کنٹرول دے گا، اسرائیل میں دنوں جاری جاری ہنگاموں کے سلسلے کے بعد روک دیا گیا تھا۔
حکومت کا کہنا ہے کہ فعال ججوں پر لگام ڈالنےاور پارلیمنٹ اور عدالتوں کے درمیان توازن بحال کرنے کے لیے اصلاحات کی ضرورت ہے، جبکہ مظاہرین ان منصوبوں کو اسرائیل کی جمہوریت کے لیے خطرہ سمجھتے ہیں۔
پیر کو پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ جتنا ممکن ہو جامع سمجھوتے" پر آنا چاہتے ہیں۔
تاہم، اپوزیشن نیشنل یونٹی پارٹی کے موجودہ سربراہ بینی گینتز جنہوں نے قانون سازی کو نرم کرنے کے لیے صدر اسحاق ہرزوگ کے ساتھ بات چیت میں اہم کردار ادا کیا ہے، نے کہا کہ یہ ملاقاتیں " کسی بھی معاملے پر پیش رفت نہیں کر پائیں۔"
انہوں نے بتایا کہ خاص طور پر جوڈیشل سلیکشن کمیٹی کی تشکیل کے معاملے پر تعطل برقرار رہا۔ جو موجودہ اصلاحاتی منصوبے کے تحت حکومت کے زیر کنٹرول ہو گا۔
انہوں نے کہا"ہم نے واضح کہہ دیا کہ عدالتی نظام کی سیاست نہیں کی جائے گی،"
مخالفین کا کہنا ہے کہ ان تجاویز سے نیتن یاہو کے قوم پرست مذہبی اتحاد کو چھوٹ مل جائے گی، یہ اقلیتوں کے حقوق کے لیے خطرہ ہے اور اسرائیل کی جمہوری بنیادوں کو نقصان پہنچائے گا۔
اس منصوبے کی مخالفت میں سال کے آغاز سے ہی لاکھوں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے تھے جن میں کاروباری ، وکلاء، ماہرین تعلیم اور فوجی ریزروسٹ کی بھی نمایاں تعداد شامل ہے۔
حکومت اور حامیوں نے کہا ہے کہ وہ سمجھوتے کی امید کرتے ہیں لیکن پیچھے نہ ہٹنے کا عزم کیا ہے۔
اتوار کے روز ایک اسرائیلی چینل 13 کے سروے نے گینتز کی جماعت کو نیتن یاہو کی لیکوڈ پارٹی سے آگے دکھایا ہے، جو اس سال کے آغاز میں اقتدار میں آنے کے بعد سے ہی مشکلات سے دوچار ہے۔
سروے نے یہ بھی ظاہر کیا کہ صرف 8 فیصد اسرائیلی چاہتے ہیں کہ عدالتی اصلاحات حکومت کی اولین ترجیح ہوں۔
-
اسرائیل میں حملوں کے باوجودنیتن یاہو کی عدالتی اصلاحات کے خلاف احتجاج جاری
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے سپریم کورٹ پرکنٹرول سخت کرنے کے منصوبے ...
مشرق وسطی -
اسرائیل میں عدالتی اصلاحات سے متعلق قانون کا پہلا ہدف فلسطینی ہوں گے، جانئے کیسے؟
مجوزہ ترمیمی بل کا ایک مقصد پارلیمان کے ذریعے کی جانے والی قانون سازی پر سپریم ...
مشرق وسطی -
عدالتی اصلاحات پر اسرائیلی سیاسی قیادت کے درمیان بات چیت کا ایک نیا دور
اسرائیل میں عدلیہ کے حوالے سے متنازع اصلاحات کے اعلان کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی ...
مشرق وسطی -
نیتن یاہوکی مجوزہ عدالتی اصلاحات نےاسرائیل میں بڑے پیمانے پربے چینی کوکیسےجنم دیا؟
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی متعارف کردہ مجوزہ عدالتی اصلاحات نے اسرائیل ...
ایڈیٹر کی پسند -
اسرائیل کی عدالتی اصلاحات پر سمجھوتہ کی حمایت کرتے ہیں: جو بائیڈن
امریکی صدر جو بائیڈن نے اتوار کے روز اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو بتایا ...
بين الاقوامى