اسرائیلی فورسز نے منگل کے روز مغربی کنارے میں جنین پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بول دیا اور فائرنگ کر کے چار فلسطینیوں کو زخمی اور چار کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی اسپیشل فورس نے جنین کیمپ میں الھدف محلے میں ان کے گھر پر دھاوا بولا اور ان کے چار بیٹوں کو فیلڈ تفتیش کے بعد گرفتار کر لیا۔ گرفتاری کے بعد ان نوجوانوں کی فیلڈ شناخت پریڈ کی گئی۔
دوسری طرف اسرائیلی براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے کہا ہے کہ ایک خصوصی فورس نے جنین میں ایک فلسطینی کو اسرائیلی اہداف پر گولی چلانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے، لیکن الاسمر نے اس بات کی تردید کی کہ اس کا ایک بیٹا اسرائیلی فوج کو کسی سکیورٹی مطلوب تھا۔ انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ اس کا بیٹا فلسطینی پولیس میں کام کرتا ہے۔
اس سے قبل ملنے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فورسز نے جنین شہر اور اس کے کیمپ پر دھاوا بول دیا۔ چھاپہ ایک خصوصی فورس کے داخلے کے ساتھ شروع ہوا، جس کے بعد فوج کی بڑی تعداد اندر داخل ہوئی۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ اسپیشل فورس ایک گھر میں داخل ہوئی، جب کہ اسپیشل فورس کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے بڑی فورس شہر میں پہنچی جو "بھیس بدل کر" داخل ہوئی۔
مقامی ذرائع نے عرب ورلڈ نیوز ایجنسی کو بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے الخلیل میں عروب پناہ گزین کیمپ پر بھی دھاوا بول دیا اور ایک فلسطینیوں پر براہ راست گولیاں برسائیں۔
قبل ازیں فلسطینی نیوز اینڈ انفارمیشن ایجنسی نے اطلاع دی تھی کہ اریحا میں عقبہ جبر کیمپ پر فورسز کے چھاپے کے دوران ایک نوجوان اسرائیلی فورسز کی گولی لگنے سے جاں بحق ور درجنوں دیگر افراد آنسو گیس کی شیلنگ سے زخمی ہو گئے تھے۔
-
سعودی عرب نے جنین میں اسرائیلی فوج کی چھاپامارکارروائی کی مذمت کردی
سعودی عرب نے مقبوضہ مغربی کنارے میں واقع جنین کے پناہ گزین کیمپ پراسرائیلی فوج کے ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب نے جنین میں اسرائیلی فوج کے حملے کی شدید مذمت کردی
سعودی عرب نے فلسطینی قصبے جنین پر اسرائیلی کمانڈوز کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت ...
مشرق وسطی -
مغربی کنارہ:جنین میں اسرائیلی فوج کی کارروائی میں 6 فلسطینی شہید، 11 زخمی
اسرائیلی فوجیوں نے منگل کے روزمقبوضہ مغربی کنارے کے شہرجنین میں ایک چھاپا ...
مشرق وسطی -
جنین کیمپ میں پر اسرائیلی فوج کا حملہ، جھڑپوں میں 8 فلسطینی شہید
اسرائیلی فوج نے کیمپ کو بجلی کی سپلائی منقطع کر دی، قتل عام کیا گیا: ترجمان ...
مشرق وسطی