سعودی عرب میں استانیاں اب پہلی سے چھٹی جماعت کے طلبہ وطالبات کو پڑھا سکیں گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی وزارت تعلیم کی جانب سے مملکت میں خواتین ٹیچرز کو نجی اور انٹرنیشنل اسکولز میں نرسری سے چھٹی جماعت تک طلبا اور طالبات کو پڑھانے کی اجازت دے دی ہے۔

وزیر تعلیم یوسف البنیان کی جانب سے جاری مذکورہ فیصلے سے تمام ریجنز کے تعلیمی اداروں کو مطلع کر دیا گیا ہے۔

وزیر تعلیم کی جانب سے جاری نئے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ خواتین کو چھٹی کلاس تک کے بچوں اور بچیوں کو پڑھانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

فیصلہ طلبہ اور طالبات کے وسیع تر مفاد میں کیا گیا ہے۔ اس کی بدولت بچے نرسری سے پرائمری کے مرحلے میں آسانی سے تعلیم حاصل کرسکیں گے اور ذہنی طور پر اطمینان وسکون کے ساتھ سکول آ جا سکیں گے۔

وزیر تعلیم نے اطمینان دلایا ہے کہ فیصلے کا مقصد جدید طرز کی تعلیمی خدمات کے سلسلے میں پرائیویٹ سیکٹر کو عمدہ کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے بھی کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں