سینکڑوں یہودیوں کا مسجد اقصی پر دھاوا، نابلس میں جھڑپیں، درجنوں فلسطینی زخمی
سینکڑوں یہودیوں کا مسجد اقصی پر دھاوا، نابلس میں جھڑپیں، درجنوں فلسطینی زخمی
‘‘العربیہ’’ کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی پولیس کی سخت حفاظت میں 400 اسرائیلی یہودی آباد کاروں نے آج جمعرات کی صبح مسجد اقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بول دیا۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اسرائیلی کنیسٹ کے کئی ارکان بعد میں مسجد اقصی آئیں گے اور ان دراندازیوں میں شریک ہوجائیں گے۔
یہودیوں کی یہ دراندازی اس وقت سامنے آئی ہے جب القدس اور اس کے اطراف میں یہودی دائیں بازو کے گروپوں کے فلیگ مارچ کی تیاری کے حوالے سے پہلے ہی علاقے میں شدید کشیدگی ہے۔ اسرائیلی پولیس نے یہودیوں کے فلیگ مارچ کو محفوظ بنانے کے لیے القدس میں 3 ہزار سے زیادہ اہلکاروں کو تعینات کر دیا ہے۔
مزید برآں اسرائیلی فوج نے آج جمعرات کی علی الصبح مغربی کنارے کے شہر نابلس پر بھی دھاوا بول دیا ۔ اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ ان جھڑپوں میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
معان نیوز ایجنسی نے نابلس میں ہلال احمر کے ترجمان احمد جبریل کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ربڑ سے ملفوف دھاتی گولیوں کا بے دریغ استعمال کیا۔ انٹرنیٹ پر جاری تصاویر میں فوج کو اولڈ سٹی کی گلیوں میں آنسو گیس پھینکتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
-
سینکڑوں یہودیوں کا مسجد اقصی پر دھاوا، نابلس میں جھڑپیں، درجنوں فلسطینی زخمی
سینکڑوں یہودیوں کا مسجد اقصی پر دھاوا، نابلس میں جھڑپیں، درجنوں فلسطینی زخمی
مشرق وسطی -
شام سے غائب ہونے والی تورات کا ایک نسخہ ایک نیلامی میں 38 ملین ڈالر میں فروخت
ایک ہزار سال پرانا مخطوطہ ماکسین قصبے میں عبادت گاہ کی تباہی کے بعد 500 سال سے ...
بين الاقوامى -
مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر حملہ مسلمانوں کے جذبات کو مشتعل کرنے کا باعث ہے: امام کعبہ
امام المسجد الحرام الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالعزیز السدیس نے مسجد حرام میں جمعہ ...
ایڈیٹر کی پسند -
ماہ رمضان کے آخری عشرے میں غیر مسلموں کے مسجد اقصیٰ داخلے پر پابندی
اسرائیل نے منگل کے روز کشیدہ صورت حا ل کے باعث یہودیوں اور سیاحوں کے یروشلم کے ...
مشرق وسطی -
مسجد اقصیٰ میں مسلسل کشیدگی، اسرائیل نے مراکشی دروازہ بند کردیا
قابض فوج کا اریحا میں عقبہ جبر کیمپ پر چھاپہ، فائرنگ سے بچہ شہید متعدد فلسطینی ...
مشرق وسطی -
مقبوضہ بیت المقدس:مسجد اقصیٰ کے احاطے میں دیوارغربی پر ہزاروں یہودیوں کی عبادت
مقبوضہ بیت المقدس میں واقع مسجد اقصیٰ کے احاطے میں اتوار کو علی الصباح ...
مشرق وسطی