جدہ میں منشیات کی تشہیر کے الزام میں پاکستانی گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے شہر جدہ میں انسداد منشیات پولیس نے ایک پاکستانی شہری کو حراست میں لیا ہے جس پر نشہ آور میتھیمفیٹامائن (شبو) کی تشہیر کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

جدہ جنرل ڈائریکٹوریٹ فار نارکوٹکس کنٹرول نے جدہ گورنری میں پاکستانی شہریت رکھنے والےشخص کو نشہ آور میتھیمفیٹامائن (شبو) کی تشہیر کے الزام میں گرفتار کیا کرکے اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی گئی اور اسے پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔

سکیورٹی حکام نے شہریوں سےمطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک میں منشیات کی اسمگلنگ اور اس کی تشہیر یا فروغ کی سرگرمیوں کے حوالے سے مکہ مکرمہ اور ریاض میں کسی قسم کی شکایت ہیلپ لائن 911 پر دیں جب کہ مشرقی صوبوں اور ملک کے دیگرعلاقوں سے منشیات کے حوالے سے کسی قسم کی شکایت 999 پر دیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں