مسجد حرام : باب شاہ عبدالعزیز کے میناروں پر دو سنہری ہلالوں کا اضافہ

ہم دونوں مقدس مساجد کی اسلامی خصوصیات کو اجاگر کرنے کے خواہاں ہیں: امام کعبہ شیخ السدیس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

مسجد حرام میں باب شاہ عبدالعزیز کے بلندوبالا میناروں پر دو خوبصورت سنہری ہلال نصب کیے گئے ہیں۔

حرمین شریفین کے پروجیکٹس اینڈ انجینئرنگ اسٹڈیز کے انڈر سیکریٹری، انجینئر محمد بن سلیمان الوقدانی نے بتایا کہ شاہ عبدالعزیز گیٹ کے دو میناروں پر ہلالوں کی تنصیب کا کام مکمل ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ"یہ دونوں میناروں کے اوپر نصب کیے گئے ہیں۔ ہر مینار کی لمبائی 130 میٹر سے زیادہ ہے جب کہ اس سے اوپر دونوں ہلالوں کی اونچائی تقریباً 9 میٹر تک پہنچ سکتی ہے۔ ہر ہلال کی تنصیب 2 میٹر چوڑی بنیاد پر کی گئی ہے۔

یہ بیرونی طور پر کاربن فائبر مواد سے بنائے گئے ہیں، جو انتہائی پائیدار سمجھا جاتا ہے، اور اندرونی ڈھانچہ لوہے سے بنا ہے، جبکہ انہیں چمکدار سنہری ملمع کیا گیا ہے۔

سنہری ہلال نصب کرنے کا منظر

"الواقدانی" نے بتایا کہ ہلالوں کی تنصیب کے لیے مخصوص آلات کے ذریعے انہیں میناروں کے اوپری حصے تک پہنچایا گیا اور اس کے لیے ایک قطعی انجینئرنگ پلان کی منظوری دی گئی تھی۔

اس کے لیے بہترین بین الاقوامی معیار کی تکنیکی مہارتوں کا استعمال کیا گیا تھا جو بڑے منصوبوں، خاص طور پر معیاری منصوبوں کے نفاذ اور تعمیراتی انتظام میں استعمال ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہلالوں کی تنصیب امور حرمین شریفین کے جنرل صدر شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالعزیز السدیس کی ہدایت کے مطابق عمل میں آئی ہے۔

شیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس نے کہا کہ یہ حرمین شریفین کی صدارت عامہ کی خواہش ہے کہ اسلامی طرز تعمیر اور خصوصا حرمین کے طرز تعمیر کی نمایاں خصوصیات کو اجاگر کریں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں