سعودی وزیر دفاع کا اپنے اطالوی ہم منصب سے فوجی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے وزیر دفاع وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے اپنے اطالوی ہم منصب گیڈو کروسیٹو کے ساتھ فون پرمملکت اور اٹلی کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہ نماؤں نے دو طرفہ فوجی تعلقات اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

شہزادہ خالد بن سلمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹویٹر‘ پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ٹویٹ میں کہا کہ انہوں نے اپنے اطالوی ہم منصب کے ساتھ فون کال پربات کی۔ اس بات چیت میں دو طرفہ فوجی اور دفاعی میدان میں تعاون اور ہم آہنگی پر بھی تبادلہ خیال شامل ہے۔ اس کے علاوہ دونوں وزرائے دفاع نے مشترکہ دلچسپی کے متعدد مسائل پر بات کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں