سعودی عرب: پانی کے گڑھے میں ڈوب کر دو کمسن بھائی جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب میں شمالی شہر قریات میں اس وقت ایک المناک حادثہ پیش آگیا جب دو بھائی موسلا دھار بارش کے باعث پانی سے بھرے گڑھے میں ڈوب گئے۔ وہ قریات میں ریلوے لائن کے ساتھ کھیل رہے تھے۔ علاقے میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے گڑھا پانی سے بھر گیا تھا۔

ریسکیو کرنے والوں میں سے ایک نے بتایا کہ دو بچوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جن میں سے ایک کی عمر 11 سال اور دوسرے کی عمر 15 سال تھی۔ دونوں بھائی اپنے دوستوں کے ساتھ سفر پر نکلے تھے۔ بچوں کے والد پکارتے رہ گئے کہ مریے دو بچوں کو ڈوبنے سے بچاؤ۔

ریسکیو کرنے والوں میں سے ایک نے بتایا کہ بچوں کے والد نے ہمیں ڈوبنے کی جگہ کی نشاندہی کی۔ بچوں کے ایک دوست نے متعلقہ حکام کو اطلاع دی تھی۔ باقی دوستوں نے پانی میں اتر کر تیر کر دونوں بچوں کو تلاش کیا۔ 25 منٹ کے بعد، ایک بچے کو باہر نکالا گیا۔ تھوڑی دیر بعد دوسرے بچے کو بھی باہر نکالا گیا

ایک شہری طلال عبداللہ نے بتایا کہ ہم نے انہیں بچانے کی بہت کوشش کی لیکن قسمت ہر چیز سے بالاتر ہے۔ پانی گہرا تھا اور پانی صاف نہ ہونے کی وجہ سے تیرنا اور غوطہ لگانا مشکل ہو رہا تھا۔

جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے عام شہریوں سے بارشوں کے دوران پوری احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔ بارش کے پانی کے قریب سے گزرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں