سعودی عرب میں دار الحکومت ریاض میں ایک شہری اور دو سکیورٹی اہلکاروں کو قتل کرنے کے جرم میں ایک شہری کو ’’ حد حرابہ‘‘ میں سزائے موت دیدی گئی۔ سعودی شہری تركی بن مهنا بن ناصر السبيعی نے ایک اور سعودی شہری سالم بن حماد بن عبد الله القرينی کو پکڑنے اور قتل کرنے کی دھمکی دی۔ اس دوران دو سکیورٹی اہلکار مساعد بن ضيف الله بن ناشی الحربی اور سعود بن بدای بن شباب الشيبانی آگے آئے اور سالم کو بچانے کی کوشش کی۔ اس دوران طیش میں آکر ترکی بن مھنا نے فائرنگ کرکے تینوں کو قتل کردیا اور ایک اور سکیورٹی اہلکار کو بھی قتل کرنے کی کوشش کی تھی۔
سیکورٹی حکام ترکی بن مھنا کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئے اور تفتیش کے بعد اس پر فرد جرم عائد کی۔ مجاز عدالت میں ترکی بن مھنا کی طرف منسوب جرم ثابت ہوگیا۔ عدالت نے اسے قتل کرنے کی سزا سنا دی۔ اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے بھی ترکی بن مھنا کی سزا کو برقرار رکھا تھا۔ بدھ کے روز ریاض کے علاقے میں ترکی بن مھنا کو پھانسی دے دی گئی۔