اردن میں ایک نوبیاہتا انجینیر اپنی شادی کے چوتھے روز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا جس کے بعد اس کےخاندان میں ماتم برپا ہے۔
اردنی انجینیر جواد عبدالالہ محمد شبول کے اہل خانہ کو ابھی شادی کی مبارک بادیں موصول ہو رہی تھیں کہ کل بدھ کو وہ اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے۔
نوجوان انجینئر جواد الشابول اپنی شادی کے چار دن بعد اردن کے دارالحکومت عمان میں اپنے گھر میں اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔
دولہا جواد نے اپنی غمزدہ دلہن سارہ العمری کے ساتھ اپنی تصویر فیس بک پر اپنے ذاتی صفحے پر پوسٹ کی تھی اور اس پر ایک عرب شاعر کے رومانوی اشعار سے اس کےساتھ اپنی محبت کا اظہار کیا تھا۔
فوت ہونے والے انجینیر الشبول نے شہزادی سمیہ یونیورسٹی فار ٹیکنالوجی سے الیکٹریکل پاور اینڈ انرجی انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی اور ایک پرائیویٹ کمپنی میں ملازمت کرتے تھے۔ شادی کے بعد وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ ہنی مون منانے کی تیاری کررہے تھے۔
-
ڈیوٹی کے دوران گاڑی کی ٹکر سے زخمی اردنی ٹریفک سارجنٹ چل بسا
اردن میں ڈیوٹی کے دوران ایک ڈرائیور کی لاپرواہی سے گاڑی چلانے کے نتیجے میں زخمی ...
مشرق وسطی -
اردن میں امتحانات کے دوران نقل کے لیے لاؤڈ اسپیکر تازہ ترین حربے کے طور پر استعمال
امتحانات میں نقل کرنے کے لیے نکمے طلبا نت نئے نئے طریقے استعمال کرنے کی کوشش کرتے ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب میں مزاحیہ فنکاروں کے لیے پلیٹ فارم کامیڈی پوڈ
یہ منفرد پلیٹ فارم مزاح کی صنف کو مملکت میں فروغ دینے کا باعث بنے گا
ایڈیٹر کی پسند