گذشتہ روز مسجد حرام میں جمعہ کی نماز ادا کرنے کے دوران امام کعبہ الشیخ ڈاکٹر ماہر المعیقلی خرابی صحت کے بعد اب تیزی سے روبہ صحت ہو رہے ہیں۔
صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کے عہدیداروں، امام کعبہ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس اور صدارت عامہ کی ایجنسی کے ذمہ داران نے مکہ معظمہ میں ڈاکٹرالمعیقلی کی رہائش گاہ پر ان کی عیادت کی۔
ملاقات کے دوران ڈاکٹر المعیقلی کو مسکراتے دیکھا جا سکتا ہے اور وہ روبہ صحت ہیں۔
الشیخ ڈاکٹر ماہر بن حمد المعیقلی کی نماز جمعہ کے دوران اچانک طبیعت خراب ہوگئی تھی جس کے بعد انہیں امامت سے پیچھے ہٹنا پڑا اور ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے نماز مکمل کی تھی۔
دوسری طرف عوامی حلقوں اور سوشل میڈیا پر الشیخ ڈاکٹر المعیقلی کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کی گئیں اور انہیں صحت مند دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
-
سعودی عرب نے فلسطینی علاقوں کے لیے غیرمقیم سفیر مقرر کردیا
سعودی عرب نے ہفتے کے روز فلسطینی علاقوں کے لیے ایک غیر مقیم سفیرنامزد کیا ہے۔ وہ ...
بين الاقوامى -
پاکستان فٹ بال ٹیم کی کپتان ماریہ خان کی سعودی عرب کے شعلہ الشرقیہ کلب میں شمولیت
سعودی عرب کے شعلہ الشرقیہ کلب نے پاکستان کی خواتین فٹ بال ٹیم کی کپتان ماریہ خان ...
پاكستان -
کھیلوں اور امن کا عالمی فورم پہلی بار سعودی عرب کی میزبانی میں ہوگا
سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض کو رواں سال ’اسپورٹ اینڈ پیس‘ فورم کی میزبانی کا ...
بين الاقوامى