اکتیس دسمبرتک ٹیکس دہندگان کے جرمانے کی چھوٹ، صارفین موقعے سے فائدہ اٹھائیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے محکمہ زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی نے اپنے ٹیکس دہندگان سے جرمانے سے استثنیٰ کے اقدام سے مستفید ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ جرمانے کی چھوٹ کی آخری تاریخ 31 دسمبر2023ء ہے جس میں مزید توسیع نہیں کی جائےگی۔

اتھارٹی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹیکس دہندگان کو تمام ٹیکس سسٹمز میں تاخیر سے رجسٹریشن، تاخیر سے ادائیگی اور تمام ٹیکس سسٹمز میں ریٹرن دیر سے جمع کرانے پر جرمانے سے رواں سال کے آخر تک ستثناء حاصل ہے، اس کے علاوہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے ریٹرن کو درست کرنے کے جرمانے کے علاوہ اور الیکٹرانک انوائسنگ پروویژنز اور دیگر عمومی دفعات کے اطلاق سے متعلق فیلڈ کنٹرول کی خلاف ورزیوں کےجرمانے پربھی اکتیس دسمبر تک چھوٹ ہے۔

اتھارٹی کے بیان کے مطابق "چھوٹ اقدام’’ سے فائدہ اٹھانے کی کچھ شرائط ہیں جن میں ٹیکس دہندگان کا ٹیکس سسٹم میں رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ صارف کے لیے ضروری ہے کہ وہ اتھارٹی کے پاس تمام مطلوبہ گوشوارے جمع کرائے جو پہلے جمع نہیں کیے گئے۔ تمام غیر ظاہر شدہ ٹیکسوں کو درست طریقے سے ظاہر کرنا ہوگا اور مکمل ادائیگی کرنا ہوگی۔

اتھارٹی نے ٹیکس دہندگان سے کہا ہے کہ وہ اپنی ویب سائٹ پر دستیاب اقدام کے لیے آسان گائیڈ کے ذریعے تفصیلات دیکھیں جس میں جرمانے کی منسوخی اور مالی جرمانے سے استثنیٰ کے اقدام میں توسیع کے فیصلے میں شامل اہم ترین امور کی تفصیلی وضاحت شامل ہے۔

جرمانے کی اقسام کی وضاحت، ان سے استثنیٰ کی شرائط، اقساط میں مالی واجبات کی ادائیگی کے اقدامات اور فیلڈ کنٹرول کی خلاف ورزیوں کی وضاحت شامل ہے۔

"زکوٰۃ اور کسٹمز" نے تمام ٹیکس دہندگان پر زور دیا کہ وہ مخصوص مدت کے دوران اس اقدام کی توسیع سے فائدہ اٹھائیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں