فلسطینی ذرائع نے پیر کے روز بتایا کہ اسرائیلی قابض فوج نے مغربی کنارے میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ شروع کیا جس کے دوران کم از کم دس فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔
عرب عالمی خبر رساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ جنین گورنری کے قصبے یعبد میں بڑے پیمانے پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی جس کے دوران قابض فوج نے چار فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ چھاپے کے بعد قصبے میں تصادم شروع ہوگیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ جنین شہر سے ایک پانچویں فلسطینی کو بھی گرفتار کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس کے کے مشرقی حصے میں چھاپہ مار کر ایک فلسطینی کو گرفتار کر لیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج نے رام اللہ گورنری میں چار فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔ دو فلسطینیوں کی گرفتاری رام اللہ کے قریب ترمسعیا قصبے سے اور دو جلزون کیمپ سے عمل میں لائی گئی۔
-
لبنان کے پناہ گزین کیمپ میں سکول کے احاطے میں فلسطینی سکیورٹی فورس تعینات
ایک فلسطینی سکیورٹی فورس نے ملک کے جنوب میں لبنان کے سب سے بڑے فلسطینی پناہ گزین ...
مشرق وسطی -
جیلوں میں فلسطینی قیدیوں اور اسرائیلی خواتین جیلرز کے درمیان جنسی تعلقات
تحریک فتح کے ایک رکن کے 5 خواتین محافظوں کے ساتھ تعلقات تھے، خواتین فوجیوں کو ...
ایڈیٹر کی پسند -
غرب اردن میں اسرائیلی حملے نے مزاحمتی تنظیم حماس کے جنگجو کی جان لے لی
ذرائع کے مطابق جمعہ کی شام مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ میں ...
مشرق وسطی