فلسطینی حکام نے بتایا کہ جمعہ کے روز اسرائیلی آباد کاروں کے ساتھ پرتشدد جھڑپوں میں ایک 19 سالہ فلسطینی ہلاک ہو گیا۔ آبادکار ایک اسرائیلی خاندان کی گاڑی پر فائرنگ کے بعد مقبوضہ مغربی کنارے کے قصبے حوارا میں جمع ہو گئے تھے۔
البتہ اس معاملے پر اختلاف ہے کہ آیا مقتول کو اسرائیلی آباد کار نے گولی ماری تھی یا فوجیوں نے۔
سرکاری فلسطینی خبر رساں ایجنسی (وفا) نے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ آباد کاروں کے ایک گروپ نے قصبے میں گھس کر گھروں اور دیگر املاک کو نقصان پہنچایا۔ آبادکاروں میں سے ایک نے 19 سالہ نوجوان کو گولی مار دی جو ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
اسرائیلی فوج نے کہا کہ درجنوں آباد کاروں اور قصبے کے لوگوں نے ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا۔ ایک فلسطینی نے فوجیوں پر اینٹ پھینکی اور انہوں نے جوابی فائرنگ کی۔
فوجی بیان میں کہا گیا ہے کہ "گولی کا نشانہ بننے والے ایک شخص کی شناخت ہو گئی ہے جس کا مطلب ہے کہ ایک شخص فوجیوں کی گولی سے مارا گیا۔ بیان میں فرد کی شناخت نہیں بتائی گئی۔
ایک ترجمان نے کہا کہ فوج کو اس بات کا علم نہیں تھا کہ تصادم کے دوران ایک آباد کار نے ہتھیار سے فائر کیا تھا۔
جمعرات کو ایک مشتبہ مسلح فلسطینی نے حوارہ میں ایک اسرائیلی گاڑی پر گولی چلا دی جس میں ایک اسرائیلی خاندان کے تین افراد سوار تھے۔ اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے اس کا سراغ لگا کر اسے ہلاک کر دیا۔ خاندان کو نقصان نہیں پہنچا۔
یہ واقعہ الگ الگ جھڑپوں میں دو فلسطینی مسلح افراد اور پانچ اسرائیلی فوجیوں کے زخمی ہونے کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا ہے۔
جہاں فلسطینی ریاست کا قیام چاہتے ہیں، ان خطوں میں سے ایک مغربی کنارے میں حالیہ مہینوں میں تشدد میں اضافہ ہوا ہے جبکہ امریکہ کی سرپرستی میں قیامِ امن کی کوششوں میں تقریباً ایک عشرے سے تعطل جاری ہے۔
آباد کاروں کی طرف سے انتقامی حملوں کے بعد حوارا میں اسرائیلیوں پر متعدد بار حملوں کا منظر دیکھنے میں آیا ہے۔
-
مغربی کنارا کشیدگی، مراکش نے ’’ابراہیم معاہدہ‘‘ ممالک کا سربراہی اجلاس ملتوی کردیا
مغربی کنارے میں فلسطینی دھڑوں اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی بڑھنے اور اسرائیلی فوج ...
بين الاقوامى -
مغربی کنارا: اسرائیلی فوج سے جھڑپوں میں 6 فلسطینی زخمی
رام اللہ میں بڑی تعداد میں فوج ایک مکان کو مسمار کرنے پہنچ گئی، فلسطینیوں کا فورسز ...
مشرق وسطی -
مغربی کنارا: اسرائیلی کارروائیوں میں 8 فلسطینی زخمی اور 14 گرفتار
درجنوں فوجی گاڑیاں مختلف اطراف سے جینن میں داخل ہوئیں اور شہر کے متعدد محلوں میں ...
مشرق وسطی -
مغربی کنارا: نابلس میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید
رواں سال قابض اسرائیلی فورسز 86 فلسطینیوں کو شہید کیا، مزاحمتی کارروائیوں میں 13 ...
مشرق وسطی