اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں پر شدید بمباری، اموات میں مزید اضافہ
فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی اسرائیلی جارحیت کے دوران قابض فوج بے رحمی کے ساتھ ہسپتالوں پر بم گرا رہی ہے جس کے نتیجے میں نہتے فلسطینیوں کی اموات میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔
اسرائیلی فوج نے کل ہفتے کو غزہ کی پٹی کے متعدد علاقوں پر بمباری تیز کردی جس سے ہسپتال اور صحت کی سہولیات متاثر ہوئیں۔ سات اکتوبر سے جاری وحشیانہ فضائی حملوں کے نتیجے میں غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد 2215 ہوگئی جب کہ 8714 زخمی ہوگئے۔
بمباری میں غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز کے مطابق اسرائیلی بمباری میں ہسپتال بھی محفوظ نہیں رہے ہیں۔
أطباء بلا حدود للعربية: يجب التدخل الفوري لوقف هجمات #إسرائيل العنيفة على المرافق الطبية#غزة#العربية pic.twitter.com/cmxXRr7ipp
— العربية (@AlArabiya) October 14, 2023
انسانی حقوق گروپ نےغزہ کے رہائشیوں کو تحفظ دینے پر زور دیا۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں میں طبی سامان کی شدید قلت ہے۔
دوسری طرف تنظیم کے نمائندے علا الجعبری نے العربیہ اور الحدث کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں پر اسرائیلی بمباری کا کوئی جواز نہیں۔ انہوں نے طبی سہولیات پر اسرائیل کے پرتشدد حملوں کو روکنے کے لیے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا۔
کل ہفتے کو تنظیم نے غزہ کی پٹی میں "اندھا دھند قتل" کے خاتمے، ہسپتال خالی کرنے کی وارننگ واپس لینے اور صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات اور شہریوں کے تحفظ کا مطالبہ کیا۔
اس نے X پلیٹ فارم (سابقہ ٹویٹر) پر کہا کہ العودہ ہسپتال کے کچھ طبی عملہ اور تمام مریض ہسپتال چھوڑ چکے ہیں، لیکن صورتحال اب بھی بہت پیچیدہ اور افراتفری کا شکار ہے"۔
خیراتی طبی تنظیم نے کہا تھا کہ اسرائیل نے ہسپتال کو خالی کرنے کی ضرورت سے خبردار کیا تھا جب کہ پیرامیڈیکس اب بھی مریضوں کا علاج کر رہے تھے۔
اردن کے ہسپتال کو نشانہ بنایا
متعلقہ تناظر میں غزہ میں اردنی فیلڈ ہسپتال کو اسرائیلی بمباری سے نقصان پہنچا جس کی وجہ سے وہ سروس سے محروم ہو گیا۔ اس کی طرف جانے والی سڑکیں منقطع ہو گئیں جبکہ فلسطینی وزارت صحت نے مطالبہ کیا کہ اردنی ہسپتال غزہ سے نہ نکلے۔
اس کے علاوہ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (اونروا) نے کہا کہ صرف گذشتہ 12 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں لاکھوں افراد بے گھر ہوئے۔ پٹی کے جنوبی حصوں میں نقل مکانی کا عمل جاری ہے۔
ایک ملین سے زیادہ لوگ بے گھر ہوچکے
انہوں نے ایک بیان میں مزید کہا کہ غزہ کی پٹی میں فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد ایک ہفتے کے اندر تقریباً 10 لاکھ افراد تک پہنچ گئی۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایک ہفتے سے غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔
اونروا کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے آبادی کو پانی فراہم کرنے کے لیے پٹی میں ایندھن پہنچانے کا مطالبہ کیا۔