اردن میں اسرائیل کے خلاف اور فلسطینیوں کے حق میں احتجاجی مظاہرہ
مظاہرین رکاوٹیں عبور کر کے اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے پہنچ گئے
منگل کے روز غزہ میں ہسپتال پر ٹارگٹد اسرائیلی بمباری کے خلاف اردن کے دارالحکومت عمان میں درجنوں مظاہرین نے اسرائیلی سفارت خانے کے باہر احتجاج کیا ہے۔
ہسپتل پر براہ راست کی گئی بمباری میں سینکڑوں فلسطینی زخمی ، بیمار اور ڈاکٹر و طبی عملے کے ارکان جاں بحق ہو گئے ہیں۔
عمان میں اسرائیلی سفارت خانے کے باہر غم و غصے کا اظہار کرنے کے لیے مظاہرین نے سیکورٹی بیرئیر کو پیچھے چھوڑ دیا اور سفارت خانے کے کمپاونڈ کے سامنے پہنچ گئے، تاہم اردن کی سیکورٹی فورس نے فلسطینی عوام کے حق میں اسرائیل کے خلاف نکلے ان مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل پھینکے اور انہیں زبردستی منتشر کر دیا۔تاکہ امن و امان برقرار رہے اور اس طرح کے احتجاج کی حوصلہ شکنی ہو۔