روس کے اسرائیل میں سفیر نے بتایا ہے کہ غزہ میں حماس کی قید میں موجود مغویان کی رہائی کے لیے روس حماس کے ساتھ رابطے میں ہے۔
حماس نے اسرائیلی فوجیوں اور شہریوں کو سات اکتوبر کے غیر معمولی حملوں کے دوران گرفتار کر کے غزہ منتقل کر دیا تھا۔
روسی سفیر نے اس امر کا اظہار میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں کیا۔
سفیر کا کہنا تھا 'ہاں ہمارا حماس کے نمائندوں کے ساتھ رابطہ ہے۔ ان رابطوں کا اولین مقصد اسرائیلی مغویان کو رہائی دلانا ہے۔ '