اسرائیلی بمباری میں 55 سے زائد فلسطینی شہید ، 30 گھر مسمار
غزہ پر اسرائیل نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب حملوں کے دوران 55 سے زائد فلسطینی شہید کر دیے ہیں۔ حماس کی حکومت نے اس امر کا اظہار اتوار کے روز کیا ہے۔ گورنمنٹ پریس آفس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں ان اسرائیلی حملوں کے باعث 30 مکانات کے مسمار ہونے کا بھی بتایا گیا ہے۔
دوسری جانب ایک اسرائیلی فوجی ترجمان نے کہا ہے غزہ کی پٹی پر حملوں میں اجافہ کیا جارہا ہے۔ واضح رہے اب تک کے اسرائیلی حملوں اور بمباری کے نتیجے میں 4300 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ اسرائیل کے 1400 افراد راکٹ حملوں میں مارے گئے ہیں۔
اسرائیل نے حالیہ دو ہفتوں سے زائد دنوں میں بے شمار بار بمباری کی ہے۔ اسی طرح غزہ کے ارد گرد ہزاروں فوجی بھی تعینات کر دیے ہیں۔ سولہ برسوں سے زیر محاصرہ غزہ کا بلاکیڈ رواں ماہ سے بد ترین انداز اختیار کر چکا ہے۔
-
غزہ کی مصیبت زدہ ماؤں کا تمسخر اڑاتی اسرائیلی عورتیں جو نفرت کی علامت بن رہی ہیں
اس وقت اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ کی پٹی مسلط کی گئی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں ...
مشرق وسطی -
"اس کے بال گھنگریالے، سفید اورپیارےہیں"غزہ کا ننھا یوسف جس کی شہادت پر ہرآنکھ اشکبار
غزہ میں گذشتہ سولہ دن سے اسرائیل کی طرف سے مسلط کی گئی تباہ کن بمباری کے نتیجے میں ...
مشرق وسطی -
غزہ ہسپتال پر بمباری کے بعد بھارتی کمپنی نے اسرائیلی پولیس کی وردی بنانا بند کر دی
سالانہ اوسطاً ایک لاکھ یونیفارم تیار کرنے والی کمپنی 2015 سے اسرائیلی پولیس کے لیے ...
بين الاقوامى