فلسطین اسرائیل تنازع

یرغمالیوں کے بدلے اسرائیل تمام فلسطینی قیدی رہا کر دے: القسام بریگیڈ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری بازو عزالدین القسام بریگیڈ کا کہنا ہے کہ اسرائیل اگر اپنی جیلوں میں ہمارے تمام قیدی رہا کر دے تو اس کے بدلے میں تنظیم سات اکتوبر کے حیران کن حملے کے دوران یرغمال بنائے تمام افراد کو رہا کر دے گی۔

حماس کے زیر انتظام چلنے والے الاقصیٰ سیٹلائیٹ ٹی وی پر نشر ہونے والے بیان میں عزالدین القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ’’کہ تنظیم کے پاس یرغمالیوں کی رہائی کی قیمت کے طور پر اسرائیل کو اپنے زندانوں کے پھاٹک کھول کر ہمارے تمام قیدیوں کو آزاد کرنا ہو گا۔‘‘

’’اگر دشمن قیدیوں کے معاملے کو یک بارگی کے ساتھ حل کرنے کا خواہاں ہے، تو ہم اس کے لیے تیار ہیں۔ اگر دشمن یہ کام مرحلہ وار کرنا چاہتا ہے، تو ہم اس کے لئے بھی تیار ہیں۔‘‘

اسرائیلی فوج کے مطابق کم سے کم 229 اسرائیلی شہری اس وقت غزہ کے مزاحمتی گروپ کی تحویل میں ہیں۔

جمعرات کو ایک بیان میں عزالدین القسام بریگیڈ نے بتایا تھا کہ ’’تقریبا بچاس‘‘قیدی تین ہفتوں سے جاری اسرائیلی بمباری میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ اے ایف پی فوری طور پر ہلاکتوں کی اس مبینہ تعداد کی تصدیق نہیں کر سکی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں