ایران نے حماس کی مدد نہ کرنے کا ' جی سیون' کا مطالبہ مسترد کر دیا
' جی سیون' بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں پر اسرائیل کی مذمت کرے، ایرانی ترجمان
ایران نے گروپ سات کے ملکوں کے اس مطالبے کو مسترد کر دیا ہے جس میں حماس جنگجووں کی مدد کرنے سے باز رہنے اور خطے کی صورت حال کو بگاڑنے سے رکنے کا کہا گیا تھا۔
تہران کا اس مطالبے پر تبصرہ ایک دن کے وقفے کے بعد سامنے آیا ہے۔ ایک روز قبل گروپ سات کے وزرائے خارجہ نے ٹوکیو میں اپنی ' ایڈوانس اکانومیز ' کے اجلاس میں اسرائیل حماس جنگ میں انسانی بنیادوں پر وقفے پر زور دیا تھا۔
واضح رہے اب تک اس جنگ میں اسرائیلی بمباری سے غزہ میں ساڑھے دس ہزار شہری ہلاک ہو چکے ہیں، ان میں زیادہ تر تعداد بچوں اور عورتوں کی ہے۔
'جی 7 ' اجلاس نے ایران سے کہا تھا کہ وہ وہ حماس اور حزب اللہ وغیرہ کی مدد نہ کرے نیز ایسے مزید اقدامات سے دور رہے جو خطے میں عدم استحکام کا باعث بنیں۔
جمعرات کے روز ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ' جی سیون ' کے اس بیان کی شدید مذمت کی ہے۔ واضح رہے ' جی سیون ' میں امریکہ، برطانیہ، جرمنی ، فرانس ، کینیڈا، اٹلی اور جاپان شامل ہیں۔
ایرانی ترجمان نے کہا ' ایران کی مسلسل کوشش یہ ہے کہ وہ صیہونی جارحیت پسند رجیم اسرائیل کے فوجی حملوں غزہ کے شہریوں کو بچاسکے۔ '
'ایران کو ' جی سیون ' کے ٹوکیو اجلاس سے توقع تو یہ تھی کہ اس میں شریک وزرائے خارجہ اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کریں گے اور صیہونی رجیم کے بین الاقوامی قوانین کے خلاف اقدامات کی مذمت کریں گے۔ کیوںکہ صیہونی رجیم انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزیاں کر رہی ہے۔
ایران فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس کا حامی ہے ۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ' ایران کے نزدیک مزاحمتی گروپوں کی حمایت کرنا فرض ہے۔
-
غرب اردن میں اسرائیلی فوج کی کارروائی ،نو فلسطینی شہید 15 سے زائد زخمی
ایک ماہ کے دورا ن 170 سے زائد کو شہید اور 2000 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا گیا
مشرق وسطی -
مغربی کنارے میں حالات میں شدید گرما گرمی آچکی ہے، ' انروا ' چیف کا انتباہ
اقوام متحدہ کے تحت کام کرنے والے ادارے ' انروا ' نے خبر دار کیا ہے کہ مغربی کنارے ...
مشرق وسطی -
غزہ میں چیلنج ضرور درپیش ہیں،بحرانی صورت حال نہیں ۔ اسرائیلی فوج کے ذیلی ادارے کاموقف
اسرائیل کی فوج کے ذمہ دار نے اس امر کی تردید کی ہے کہ اسرائیل کی ایک ماہ سے زائد ...
مشرق وسطی