98 ٹرک غزہ میں داخل،112 مصری اور متعدد غیر ملکی غزہ سے باہر روانہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

فلسطینی کراسنگ اتھارٹی نے آج پیر کو 112 مصریوں اور متعدد غیر ملکی شہریوں کو رفح کراسنگ سے مصر میں داخل ہونے کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔

کراسنگ اتھارٹی نے تصدیق کی کہ متعدد روسی، یوکرینی، اردنی، مراکشی، ہسپانوی، ڈچ، سویڈش، امریکی اور پیرو کے متعدد شہریوں کو رفح بارڈر کراسنگ سے مصر جانے کی اجازت دی گئی جہاں سے وہ اپنے اپنے ملکوں کو روانہ ہوں گے۔

غزہ کی پٹی کو فراہم کی جانے والی امداد کے ایک حصے کے طور پر مصری ذرائع نے غزہ کی پٹی میں 98 ٹرکوں کے داخلے کا اعلان کیا۔ایک ٹرک میں موجود مواد تقریباً 1500 خاندانوں کے لیے 10 دن کے لیے کافی ہے اور اس میں خوراک اور پانی شامل ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ العریش ہوائی اڈے پر اب تک 114 طیارے امدادی سامان لے کر اترے ہیں جن پر غزہ کی پٹی کے لیے 3,000 ٹن امدادی سامان لایا گیا ہے۔یہ امدادی سامان مصر کی ہلال اضمر سوسائٹی کے ذریعے غزہ کی پٹی پہنچانے کی کوشش کی جائے گی۔۔

ذرائع نے مزید کہا کہ جن بین الاقوامی امدادی تنظیموں سے امدادی طیارے پہنچے وہ ہیں ان میں ورلڈ فوڈ آرگنائزیشن، یونیسیف، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن، ریڈ کراس، ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز اور یورپی یونین۔ 35 ممالک سے بھی امداد پہنچی، جس میں خوراک، طبی سامان، اور امدادی سامان جیسے ایمبولینس، ایکسرے مشین، واٹر فلٹرز، واٹر ٹینک، بجلی کے جنریٹر، لائٹنگ ٹاورز اور سولر پینلز شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں