اسرائیلی فوج نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ اس نے لبنان کے اندر دو مارٹر گولے فائر کیے جانے کا پتہ لگانے کے بعد لبنان کے اندر اہداف پر توپ خانے سے شیلنگ کی ہے۔
یہ بات اسرائیلی براڈکاسٹنگ کارپوریشن کی جانب سے پیر کے روز سامنے آئی ہے کہ دو گولے شمالی اسرائیل کے الجلیل کے علاقے میں گرے، جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
حزب اللہ نے بعد میں ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ اس نے الضہیرہ کے مقام پر ایک پیادہ فورس کو راکٹوں سے براہ راست نشانہ بنایا۔
اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ لبنانی سرزمین سے داغے گئے ٹینک شکن میزائل فائر سے دو اسرائیلی زخمی ہو گئے۔
العربیہ اور الحدث چینلوں کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ لبنان سے فائر کیے گئے ٹینک شکن گولے سے 5 اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے، جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔
قصف إسرائيلي يستهدف مزارع عيتا الشعب جنوبي #لبنان#العربية pic.twitter.com/8H2CfuSLMh
— العربية (@AlArabiya) November 13, 2023
درایں اثناء لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی نے آج سوموار کو کہا کہ طیر حرفا، شیحین اور ام التوت قصبوں کے مضافات جو اسرائیلی توپ خانے سے نشانہ بنایا گیا۔
بعد ازاں لبنانی خبر رساں ایجنسی نے تصدیق کی کہ اسرائیلی بمباری نے جنوبی لبنان کے مغربی سیکٹر میں لبونہ کے علاقے کو نشانہ بنایا۔
اسرائیل لبنانی حزب اللہ پر جنوبی لبنان سے حملے کرنے اور شمالی اسرائیل کو نشانہ بنانے کا الزام لگاتا ہے۔
حزب اللہ 7 اکتوبر سے اسرائیل پر نسبتاً محدود حملے کر رہی ہے لیکن اسرائیلی حملوں میں حزب اللہ کے کم از کم 70 ارکان کے ساتھ ساتھ متعدد لبنانی شہریوں کی ہلاکت کے واقعات رونما ہوچکے ہیں۔ اب حزب اللہ کے جنگی طریقوں میں وسعت آ گئی ہے جس میں 300 سے 500 کلوگرام وزنی وار ہیڈز لے جانے والے میزائلوں اور خودکش ڈرونز کا استعمال شامل ہے۔
-
اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں مختلف مقامات کو نشانہ بنایا
اسرائیلی افواج نے جمعہ کے روز جنوبی لبنان میں مختلف مقامات کو نشانہ بنایا اور ...
مشرق وسطی -
کویت جانے والی 800 کلو منشیات ضبط کر لی ہیں: لبنان
منشیات "پیشہ ورانہ" طور پر بلٹ پروف پیٹی کے اندر لکڑی کی چیزوں میں چھپائی گئیں
مشرق وسطی -
غزہ زمینی جنگ، 44 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے: اسرائیلی فوجی ترجمان
غزہ میں زمینی حملے کے بعد اب تک اسرائیل کے 44 فوجی حماس کے ہاتھوں ہلاک ہو گئے ہیں۔ ...
مشرق وسطی