حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی میں توسیع کے بعد جمعرات کی صبح امدادی ٹرک رفح گذرگاہ کے ذریعے غزہ کی پٹی میں داخل ہوتے دیکھے گئے۔
ثالث قطر کے مطابق اسرائیل اور حماس کی جنگ میں عارضی جنگ بندی میں ایک اور دن توسیع کر دی گئی ہے۔
جمعرات کی صبح یہ اعلان جنگ بندی کی میعاد ختم ہونے سے چند منٹ قبل سامنے آیا۔
اسرائیل نے مزاحمت کاروں کے زیرِ حراست ہر 10 یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے جنگ بندی میں ایک دن کی توسیع کرنے پر اتفاق کیا تھا۔
جنگ بندی جو 24 نومبر کو شروع ہوئی اور اصل میں پیر کو ختم ہونے والی تھی، اس کی بدولت اسرائیل اور مزاحمتی گروپ کے درمیان عشروں میں ہونے والی مہلک ترین لڑائی رک گئی ہے۔
جنگ بندی سے جنوب میں مصر سے روزانہ 200 ٹرک تک مزید امداد پہنچانا ممکن ہو گیا ہے۔ لیکن امدادی اہلکار کہتے ہیں کہ یہ کافی نہیں ہے اس لیے کہ اب زیادہ تر آبادی کا انحصار بیرونی امداد پر ہے۔
اقوامِ متحدہ کے زیرِ انتظام پناہ گاہوں میں 10 لاکھ سے زیادہ بے گھر افراد پناہ گزین ہیں جن میں سے کئی لوگ سرد اور بارش کے موسم میں باہر سو رہے ہیں۔
-
یورپی یونین فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے: ہسپانوی وزیراعظم
ہسپانوی وزیرِ اعظم پیڈرو سانچیز نے جمعرات کو کہا، یورپی یونین کو فلسطینی ریاست کو ...
بين الاقوامى -
یروشلم میں فائرنگ کرنے والے دونوں بھائی اور القسام کے رکن تھے: حماس
اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے جمعرات کو ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ یروشلم میں ...
مشرق وسطی -
غزہ میں جنگ بندی کا نیا دن، مصر اور قطر کی سیز فائر میں دو روزکی توسیع کی کوشش
مصر نے حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی میں مزید ایک دن کی توسیع کا اعلان کیا ...
مشرق وسطی