ایرانی سرکاری ٹی وی نے رپورٹ کیا ہے کہ پیر کی صبح سے اسرائیلی ہیکروں کی وجہ سے پیٹرول پمپوں پر فروخت کا نظام درہم برہم ہے۔ یہ بات اسرائیل کے مقامی میڈیا نے بھی رپورٹ کی ہے۔
تیل کی پیداوار کے وزیر نے ایرانی سرکاری ٹی وی کو بتایا تھا کہ ایران کے 70 فیصد پیٹرول پمپوں پر سروسز ہیکر کی وجہ سے متاثر ہو گئی ہیں اور اس کی ممکنہ وجہ بیرونی عناصر ہیں۔
ایرانی ٹی وی کے مطابق تیل کی فروخت کو متاثر کرنے والے عناصر میں 'پیراڈیٹری سپیروو گروپ' کے ملوث ہونے کا امکان ہے۔ اسرائیلی مقامی زرائع ابلاغ میں بھی ان دعووں کو رپورٹ کیا گیا ہے۔
ایران میں شہری دفاع سے متعلق شعبے جو سائبر سیکیورٹی کا بھی زمہ دار ہے اس نے کہا ہے پیٹرول کے نظام کو ہیک کیی جانے سے متعلق تمام امکانات اور پہلوؤں کو دیکھا جا رہا ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
ایرانی میڈیا نے بتایا ہے کہ اس سے پہلے بھی ہیکر گروپ نے پیٹرول سٹیشنز، ریل کے نظام اور سٹیل فیکٹریوں کو بھی ہیک کرنے کی کوشش کی تھی۔ ہیکنگ کے واقعات ماضی میں 2021 میں پیش آئے تھے۔
ہیکرز کی وجہ سے خرابی کا آغاز پیر کو علی الصبح ہوگیا تھا اور اس کا اصل ٹارگٹ ایران کا دارالحکومت تہران تھا۔ تاہم کئی جگہوں پر پرانے مینول طریقے سے شہریوں کو پیٹرول فروخت کرنے کی کوشش کی گئی۔
آخری اطلاعات کے مطابق 30 فیصد پیٹرول سٹیشنز نے کام کرنا شروع کر دیا تھا اور باقی 70 فیصد بھی آہستہ آہستہ بحلی کی طرف لائے جا رہے ہیں۔
-
ایران نے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے ایجنٹ کو پھانسی دے دی
ایران کی عدلیہ سے متعلق ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی خفیہ ...
بين الاقوامى -
سہ فریقی ملاقات، سعودی عرب اور ایران بیجنگ معاہدے پر مکمل عمل کے لیے پر عزم
سعودی چینی ایران سہ فریقی کمیٹی نے غزہ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا
بين الاقوامى -
ایران میں پولیس اسٹیشن پر مسلح افراد کے حملے میں 11 افراد ہلاک، متعدد زخمی: رپورٹ
سرکاری ٹی وی نے جمعہ کو بتایا کہ ایک علیحدگی پسند گروپ کے مشتبہ ارکان نے جنوب ...
مشرق وسطی