اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے ورلڈ فوڈ پروگرام نے بتایا ہے کہ اس نے بدھ کے روز اسرائیلی کنٹرول میں کرم شالوم راہداری کے راستے پہلی بار امدادی سامان غزہ منتقل کیا ہے۔ یہ پہلا امدادی قافلہ اردن سے شالوم کے راستے غزہ پہنچا ہے۔
اس امدادی قافلے میں 46 ٹرک شامل تھے۔ جن پر 750 ٹن وزنی امدادی سامان لایا گیا۔ کرم شالوم راہداری کو کھلوانے کے لیے اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں اور اسرائیل کے درمیان کئی ہفتوں سے مذاکرات چل رہے تھے۔ تاہم اتفاق رائے کے بعد بندھ کے روز پہلی بار یہاں اس راہداری سے امدادی سامان کی منتقلی ممکن ہوئی۔
ورلڈ فوڈ پروگرام کے مطابق اب امکان پیدا ہو گیا ہے کہ کرم شالوم راہداری سے مزید امدادی سامان کی غزہ تک رسائی ممکن ہو تی رہے گی۔ ڈبلیو ایف پی کا کہنا ہے کہ اس نے خطے سے امدادی سامان کی ترسیل کے لیے وسائل جمع کرنے کی کوشش کی ہے۔
خطے کے لیے ورلڈ فوڈ پروگرام کے سربراہ سمیر عبدالجبار نے کہا ہے ' اردن کے راستے شالوم راہداری سے امدادی سامان غزہ پہنچانے سے امدادی سامان کا حجم پہلے کے مقابلے میں بڑھ سکے گا۔ '
خیال رہے رفح راہداری کے مقابلے میں شالم راہداری نسبتاً زیادہ کھلے راستے کی راہداری ہے۔ اسرائیل نے پچھلے جمعے اس راہداری سے عبوری طور پر سامان کی غزہ منتقلی کی اجازت دی تھی۔
-
30 یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے میں اسرائیل کی عارضی جنگ بندی کی پیشکش
اسرائیلی حکام نے پیش کش کی ہے اسرائیل 30 یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے میں عبوری جنگ ...
مشرق وسطی -
غزہ جنگ : 17روز قبل پیدا ہونے والی فلسطینی بچی اسرائیلی حملے میں بھائی کےساتھ جاں بحق
وہ جنگ کے دوران جنوبی غزہ شہر کے ایک بجلی سے محروم ہسپتال میں جس پر روزانہ بمباری ...
مشرق وسطی -
حماس کے سربراہ کی جنگ بندی مذاکرات کے لیے قاہرہ آمد
حماس کے قطر میں مقیم رہنما اسماعیل ہنیہ غزہ میں اسرائیل کے ساتھ گروپ کی جنگ میں ...
مشرق وسطی