اسرائیلی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف ہرزی حلوی کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ ابھی کئی ماہ تک جاری رہ سکتی ہے۔
حلوی نے اپنے ایک حالیہ ٹیلی ویژن خطاب میں کہاکہ غزہ پٹی کی گنجان آبادی میں حماس کے عسکری ونگ کے خلاف ایک ''پیچیدہ ماحول‘‘ میں جنگ ہو رہی ہے۔ ''لہٰذا یہ جنگ کئی ماہ تک جاری رہے گی اور ہم مختلف طریقوں سے اسے انجام دیں گے۔ تاکہ ہمیں حاصل ہونے والی کامیابیاں آئندہ کے لیے بھی محفوظ رکھی جا سکیں۔‘‘
اسرائیلی فوج کے سربراہ نے کہا، ''دہشت گرد تنظیم کو ختم کرنے کے لیے مستقل اور پرعزم لڑائی کے علاوہ کوئی دوسرا جادوئی حل یا شارٹ کٹ نہیں ہے اور ہم اس حوالے سے بہت پرعزم ہیں۔‘‘ ہرزی حلوی نے مزید کہا، ''ہم حماس کی قیادت تک بھی پہنچیں گے، خواہ اس میں ایک ہفتہ یا پھر مہینوں لگیں۔‘‘
انہوں نے زور دے کر کہا کہ شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج حماس کو ختم کرنے کے قریب پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا، ''فی الحال ہم اپنی کوششوں کو جنوبی غزہ پٹی میں خان یونس، مرکزی کیمپوں اور دیگر علاقوں پر مرکوز کر رہے ہیں۔‘‘
خیال رہے کہ اقو ام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے منگل کے روز وسطی غزہ میں اسرائیلی بمباری پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔
-
اسرائیلی صحافی کی ویڈیو نے غزہ کے بچوں، برزگ افراد کی تضحیک کا بھانڈا پھوڑ دیا
اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے غزہ کے نوجوان اور بزرگ سمیت بچوں کے ساتھ تضحیک آمیز ...
مشرق وسطی -
لبنان میں حزب اللہ جنگجو سمیت تین افراد ہلاک
جنوبی لبنان میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں حزب اللہ کے ایک جنگجو سمیت تین افراد ...
مشرق وسطی -
اسرائیل کی جانب سے بجلی کی طویل بندش کے بعد جنگ زدہ غزہ میں ریڈیو سیٹ کی واپسی
غزہ میں جنگ شروع ہونے سے پہلے محمود الداؤدی نے کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ ان کی دکان ...
مشرق وسطی