فلسطین اسرائیل تنازع

صالح العاروری کے قتل کے بعد اسرائیلی فوج ہر طرح کی صورت حال کے لیے تیار ہے: اسرائیل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

اسرائیلی فوج کے ترجمان ایڈمرل ہگاری نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ہر طرح کے منظر نامے اور صورت حال سے نمٹنے کی تیاری کر رکھی ہے۔ حتیٰ کہ حماس کے نائب سربراہ صالح العاروری کی لبنان میں ہلاکت کے بعد بھی پوری طرح تیار ہے۔'

لبنانی دارالحکومت سے جڑے علاقے میں اسرائیلی ڈرون حملے میں حماس کے اہم عہدے دار کی ہلاکت کے بعد اسرائیل حماس جنگ غزہ سے نکل کر خطے میں پھیل سکتی ہے۔

العاروری کے ہلاکت کے بعد لبنان کی سلامتی سے متعلق ایک اہم ذمہ دار نے ' اے ایف پی ' کے ساتھ بات چیت کے دوران تصدیق کی ہے کہ صالح العاروری اپنے محافظوں سمیت اس حملے میں ہلاک ہوگئےہیں۔ واضح رہے اسرائیل اس اعلان کا بار بار اعادہ کر چکا ہے کہ حماس کو ختم کر کے رہے گا۔

ایک اور سیکیورٹی ذمہ دار نے بھی ان اطلاعات کی تصدیق کی ہے، جبکہ حماس کے ٹی وی نے بھی اس واقعے کی تصدیق کر دی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ترجمان ایڈمرل ڈینئیل ہگاری نے صالح العاروری کی ہلاکت پر براہ راست تو کوئی تبصرہ نہیں کیا البتہ یہ واشگاف انداز میں کہا ہے ' اسرائیلی فوج کو جارحیت اور دفاع جس کے لیے آگے بڑھنا پڑے گا، فوج اس کے لیے تیار ہے۔ ' ہگاری نے کہا ہم ہر طرح کی صورت حال کے لیے خوب تیار ہیں۔

اسرائیل نے غزہ میں حماس کمانڈروں کی ہلاکت کا پہلے بھی اعلان کیا تھا لیکن العاروری کی ہلاکت ان تمام ہلاکتوں سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔ وہ حماس کے اعلیٰ ترین رہنماؤں میں سے ایک تھے، نیز لبنان جہاں وہ جلاوطنی کی زندگی گذار رہے تھے انہیں اسرائیل نے اس کے دارالحکومت میں نشانہ بنایا ہے۔

اب خطرہ مزید بڑھ گیا ہے کہ غزہ میں پچھلے تین ماہ سے جاری جنگ پورے علاقے میں پھل سکتی ہے۔ حماس کی طرف سے کہا گیا ہے 'العاروری کی شہادت ہمیں شکست کی طرف لے کر جانے والی نہیں ہے۔'

حماس کے قائد اسماعیل نے اپنے قریبی ساتھی کی اس شہادت کہا ہے' جس تحریک کے رہنما اپنی شہادتوں سے اپنے لوگوں کو وقار دے رہے ہیں وہ لوگ اور قوم کبھی شکست نہیں کھا سکتی۔'

لبنانی مزاحمتی گروپ حزب اللہ نے دھمکی دی ہے کہ العاروری کا قتل بغیر سزا کے نہیں جانے دیا جائے گا۔' جبکہ لبنانی وزیر اعظم نجیب میقاتی نے بھی حماس رہنما کی ہلاکت کی مذمت کی ہے اور کہا ہے یہ لبنان کو اسرائیل حماس جنگ کھینچ لے جانے کی کوشش ہے۔'

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں