ہماری اولین ترجیح غزہ میں جنگ بندی ہے: صدر السیسی کا کانگریس کے وفد سے خطاب
آج بدھ کے روزمصری صدرعبدالفتاح السیسی نے امریکی کانگریس کے ایک وفد کو خطے میں تنازعات کے دائرہ کار کو بڑھانے والے عوامل سے بچنے کے لیے کوششیں تیز کرنے پر زور دیا ہے۔انہوں نے خطے میں جنگ ،علاقائی اور بین الاقوامی امن کے لیے "خطرناک نتائج" سے خبردار کیا۔
مصری ایوان صدر کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر السیسی نے امریکی وفد کو اس بات پر زور دیا کہ "خطے میں پائیدار سلامتی اور استحکام کے حصول کا واحد راستہ انصاف پر مبنی حل ہے، جس سے خطے کے تمام لوگوں کے لیے حقیقی سلامتی حاصل ہو اور اس سطح پر بحرانوں اور جنگوں کو ختم کرتا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ السیسی نے "مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور جامع حل پر سنجیدگی سے کام کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے منظور شدہ شرائط کے مطابق ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے ذریعےخطے میں دیر پا امن کی اہمیت پربھی بات کی اور غزہ جنگ میں شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے پر زور دیا‘‘۔
صدر مصر کی طرف سے فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بے گھر کر کے فلسطینی کاز کو ختم کرنے کی کوششوں کو مکمل طور پر مسترد کردیا۔
ادھر مصری وزارت خارجہ کے ترجمان احمد ابو زید نے بدھ کے روز کہا کہ حالیہ ہفتوں کی پیش رفت سے خطے میں تنازعات کے پھیلنے کے خطرے کو ظاہر ہوتا ہے۔
ابو زید نے قاہرہ میں وزیر خارجہ سامح شکری اور امریکی سینیٹ اور ایوان نمائندگان کے ارکان کے درمیان ملاقات کے بعد ایک بیان میں مزید کہا کہ عالمی تجارتی نقل و حرکت کے بہاؤ اور حفاظت کے لیے بحیرہ احمر میں نیوی گیشن کی حفاظت ضروری ہے۔
-
العاروری کے قتل کے اگلے دن موساد کا حماس کے تمام رہ نماؤں کو ہلاک کرنے کا عہد
اسرائیلی خفیہ ادارے ’موساد‘ کے سربراہ نے بدھ کے روز عہد کیا ہے کہ انٹیلی جنس سروس ...
مشرق وسطی -
غزہ جنگ کے فریق حل نہیں دے سکیں گے ، دنیا باہر سے حل مسلط کرے: جوزپ بوریل
یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا ...
مشرق وسطی -
غزہ کی خواتین بچوں کو دودھ پلانے سے قاصر، اسرائیل کے محاصرے سے فلسطینی فاقوں پر مجبور
بین الاقوامی این جی او ایکشن ایڈ نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ میں مائیں اپنے بچوں کو ...
مشرق وسطی