متحدہ عرب امارات کے خلاباز سلطان النیادی وزیر برائے نوجوانان مقرر
سلطان النیادی انٹرنیشنل سپیس سٹیشن میں چھ ماہ گزارنے والے پہلے عرب خلاباز تھے
اماراتی خلاباز سلطان النیادی کو یو اے ای کا وزیر برائے نوجوانان مقرر کر دیا گیا ہے۔
کابینہ میں ہونے والی حالیہ رد وبدل کے بعد خلاباز سلطان النیادی کو نوجوانان کا وزیر مقرر کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر یو اے ای کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے لکھا کہ ’’النیادی نے اپنے ملک کی نمائندگی فوج اور سپیس سیکٹر میں کرنے کے ساتھ ساتھ سائنسی میدان میں بھی انسانیت کی خدمت کی ہے۔‘‘
نعلن عن تعيين سلطان النيادي وزير دولة للشباب في دولة الإمارات .
— HH Sheikh Mohammed (@HHShkMohd) January 6, 2024
سلطان رائد فضاء .. وحاصل على الدكتوراة .. وخدم بلاده في السلك العسكري وفي قطاع الفضاء.. وخدم البشرية في المجال العلمي .. وأول عربي يمشي في الفضاء وأول عربي يقضي أطول مهمة فضائية عربية لمدة ٦ أشهر .. وهو من أقرب… pic.twitter.com/PcqfDaP968
انہوں نے مزید لکھا کہ ’النیادی اپنی نئی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ سائنس اور سپیس میں اپنے فرائض سرانجام دیتے رہیں گے۔‘
سلطان النیادی انٹرنیشنل سپیس سٹیشن میں چھ ماہ گزارنے والے پہلے عرب خلاباز تھے۔
انہوں نے ناسا کے خلابازوں سٹیفین بوون، ووڈی ہوبرگ سمیت روسی خلاباز ایندرے فیدائیو کے ساتھ مل کر ناسا کے سپیس ایکس کریو 6 مشن کے لیے 200 سے زائد سائنسی تجربات کیے۔
یہ مشن کینیڈی سپیس سینٹر فلوریڈا سے 2 مارچ 2023 کو خلا میں روانہ ہوا تھا۔