سعودی عرب ملک میں کان کنی کے منصوبے کے لیے 182 ملین ڈالر کی رقم مختص کی گئی ہے۔ یہ بات سعودی وزیر برائے صنعت و معدنی وسائل نے بتائی ہے۔
وزیر صنعت و معدنی وسائل بندر الخورائف نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا' ہم اگلے چند برسوں میں 20 ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط کرنے والے ہیں۔ ان میں 'آر اینڈ ڈی' ، ٹیکنالوجی کو ترقی دینے کے منصوبوں سمیت دیگر کئی منصوبے شامل ہوں گے۔