شاہ سلمان بن عبدالعزیز رائل ریزرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور نیشنل سینٹر فار ویجیٹیشن ڈیولپمنٹ اینڈ کمبیٹنگ ڈیزرٹیفکیشن نے 13 مقامی جنگلی پودوں کی انواع کے شاہ سلمان ریزرو کے 10 لاکھ پودوں کی کاشت کاری کی ہے۔
لگائے گئے پودوں میں ببول، سدر، ارطیٰ، غضی اور دیگر مقامی جنگلی پودوں کی انواع شامل ہیں جو قدرتی طور پر ریزرو کی زمینوں میں اس کے دائرہ کار میں تین مختلف جنگلاتی مقامات وادی معارک، قاع بوہان اور المغیراء میں اگتے ہیں۔
اتھارٹی نے کہا کہ ان پودوں کو لگانے سے آکسیجن پیدا کرنے، ٹنوں کی مقدار میں کاربن جذب کرنے، پودوں کا احاطہ بڑھانے اور ریت کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔
سعودی خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز رائل ریزرو مشرق وسطیٰ کا سب سے بڑا قدرتی جنگلی حیات کا ذخیرہ ہے جس کا رقبہ 130,700 مربع کلومیٹر ہے۔ یہ چار انتظامی علاقوں الجوف۔ العلا، شمالی سرحدی علاقے اور تبوک کوآپس میں ملاتا ہے۔ اس میں متنوع قدرتی رہائش گاہیں، منفرد ٹوپوگرافی اور منفرد جغرافیائی شکلیں ہیں۔
یہ بات قابل غور ہے کہ نیشنل سینٹر فار ویجیٹیشن ڈیولپمنٹ اینڈ کامبیٹنگ ڈیزرٹیفیکیشن مملکت میں پودوں کی جگہوں کی حفاظت، سبز جگہوں میں تمام متغیرات کا مطالعہ کرنے، خشک سالی کے لیے تیاری کرنے اور خشک سالی کی شدت کو کم کرنے کی صلاحیت کو فروغ دینے کے لیے کام کرتا ہے۔
اس کے علاوہ ریگستانی اور خشک سالی کے اثرات کو کم کرنے، چراگاہوں کی زمینوں، جنگلات اور قومی پارکوں میں نگرانی اور سرمایہ کاری کرنے کے علاوہ سرسبز رقبہ بڑھانے کے مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کے حصول کو ممکن بنانا ہے۔