اسرائیلی فوج نے لبنان سے آنے والے چار جنگجووں کو ہلاک کر دیا ہے۔ اسرئیلی فوج کے مطابق یہ عسکریت پسند متنازعہ سرحدی علاقے میں لبنان سے داخل ہوئے تھے۔
متنازعہ سرحدی علاقے میں گشت کرنے والے اسرائیلی فوجیوں نے جنگجووں کی نشاندہی کی۔ اسرائیلی فوج کے مطابق یہ جنگجو لبنان سے اسرائیلی علاقے میں داخل ہوئے اور انہوں نے اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کی۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جوابی کارروائی کے نتیجے میں چار جنگجو مارے گئے ہیں۔