عراقی وزیر دفاع ثابت العباسی نے زور دے کر کہا ہے کہ کردستان کے علاقے پر ایرانی بمباری کی مذمت اور اسے دوٹوک الفاظ میں مسترد کرتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق عراقی کردستان کے وزیر اعلیٰ نے میزائل حملوں پراحتجاجاً ڈیووس میں ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات منسوخ کر دی۔
ثابت العباسی نے العربیہ اورالحدث کو دیے گئے بیانات میں کہا کہ یہ حملے ایران کے ساتھ سکیورٹی معاہدے سے متصادم ہیں جسے معطل کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران جو کچھ کر رہا ہے وہ دو طرفہ تعلقات کے لیے نقصان دہ ہے اور اسے اربیل میں جاسوسی کی سرگرمیوں کے بارے میں اپنے پاس موجود معلومات عراقی حکام کو تصدیق کے لیے فراہم کرنا ہوں گی۔
عراق سے بین الاقوامی اتحادی افواج کے انخلاء کے شیڈول کے بارے میں عراقی وزیر دفاع ثابت العباسی نے کہا کہ اس کا مطالعہ آپریشن کے میدان اور فوج کی تیاری کے مطابق کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا واشنگٹن نے مسلح دھڑوں کے حملوں کو روکنے کی درخواست کی تھی تاکہ اس واقعے کو دوبارہ دیکھا جا سکے۔
عراق نے اربیل شہر پر پاسداران انقلاب کے حملے کے حوالے سے سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ میں ایران کے خلاف شکایت پیش کی ہے۔
وزير الدفاع العراقي لــ #العربية: قصف #إيران مدان ويمكن تعليق الاتفاقية الأمنية معها pic.twitter.com/eM9I0kMOlM
— العربية (@AlArabiya) January 17, 2024
عراقی وزیراعظم کے مشیر نے العربیہ کو خصوصی بیان میں کہا کہ اربیل پر ایرانی بمباری سے خطے کی سلامتی اور استحکام کو خطرہ ہے۔
عراقی وزیراعظم کے مشیر نے نشاندہی کی کہ اربیل پر ایرانی بمباری سے نہتے شہری مارے گئے۔ ایران نے اربیل پر حملے سے پہلے ہمیں مطلع نہیں کیا۔
عراقی کردستان کے علاقے کے وزیر اعلیٰ مسرور بارزانی نے منگل کے روز ایران پر الزام لگایا کہ وہ نیم خود مختار علاقے کے دارالحکومت پر شروع کیے گئے حملوں میں بے گناہ شہریوں کو ہلاک کر رہا ہے۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے اس سے قبل کہا تھا کہ اس نے اس علاقے میں اسرائیلی جاسوس کے ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا۔
حملے کے بعد ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر اپنے بیانات میں بارزانی نے زور دے کر کہا کہ ایرانی الزامات بے بنیاد ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک سےامریکی افواج کے انخلا کے لیے موجودہ وقت مناسب نہیں۔
-
اسرائیل کے لیے امریکا کی ’اندھی حمایت‘ خطے میں ’بدامنی کی بنیاد‘ ہے: ایران
ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے لیے واشنگٹن کی مکمل ...
مشرق وسطی -
پاکستان کا ایران سے اپنا سفیر واپس بلانے اور ایرانی سفیر کو ملک بدر کرنے کا اعلان
پاکستان نے اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے ...
پاكستان -
عراق اورپاکستان ہماری سلامتی کا حصہ، مگرخطرے کا فوری جواب دیں گے:ایران
ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ عراق اور پاکستان ایران کی ...
بين الاقوامى