فلسطینی ہلالِ احمر نے کہا کہ بدھ کے روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طولکرم میں اسرائیلی حملے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے۔
گروپ نے ایک بیان میں کہا، "فلسطینی ہلالِ احمر کی ٹیمیں قابض فوج کی بمباری کی وجہ سے طولکرم کیمپ کے اندر سے چار میتیں منتقل کر رہی ہیں۔"
کیمپ کے ایک اہلکار نے حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تصدیق کی۔
فیصل سلامہ نے اے ایف پی کو بتایا، "طیاروں، اسرائیلی فوج کی بھاری تعداد اور ٹینکوں نے کیمپ کا محاصرہ کیا ہوا ہے۔"
7 اکتوبر کو غزہ میں اسرائیل اور حماس کی جنگ شروع ہونے بعد سے مغربی کنارے نے تشدد کی اس سطح کا تجربہ کیا ہے جو 2000 اور 2005 کے درمیان دوسری فلسطینی بغاوت یا انتفاضہ کے بعد سے نہیں دیکھا گیا۔
دونوں اطراف کے ذرائع پر مبنی اے ایف پی کے اعداد و شمار کے مطابق اسرائیلی فوج کے چھاپوں اور آباد کاروں کے حملوں میں علاقے میں تقریباً 350 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
اسرائیل نے 1967 کی چھ روزہ جنگ کے بعد سے مغربی کنارے پر قبضہ کر رکھا ہے جہاں تقریباً تیس لاکھ فلسطینی آباد ہیں۔
الحاق شدہ مشرقی یروشلم کو چھوڑ کر یہ علاقہ تقریباً 490,000 اسرائیلیوں کا گھر ہے جو بین الاقوامی قانون کے تحت غیر قانونی سمجھی جانے والی بستیوں میں رہتے ہیں۔
-
غزہ کی پٹی میں حماس کے خلاف جنگ 2025ء تک جاری رہ سکتی ہے: نیتن یاہو
اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں حماس کے خلاف جنگ ...
مشرق وسطی -
غزہ میں دو قسم کی سرنگوں اور وسیع سرنگ نیٹ ورک سے اسرائیلی فوج حیران
غزہ کی پٹی میں تقریبا چار ماہ سے جاری حماس اوراسرائیلی فوج کی لڑائی میں حماس کے ...
مشرق وسطی -
غزہ کے خان یونس میں واقع فیلڈ ہسپتال کو اسرائیلی گولہ باری سے نقصان پہنچا ہے: اردن
اردنی فوج نے بدھ کے روز کہا کہ غزہ کے شہر خان یونس میں واقع اس کا ملٹری فیلڈ ...
مشرق وسطی