دبئی کسٹمز نے ٹراماڈول گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔ ٹراماڈول گولیاں اوپینڈینالجیسک ڈرگ کی کلاس سے تعلق رکھتی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ تولیوں کی کھیپ میں ٹراماڈول کی 234000 گولیاں چھپائی گئی تھیں۔
سمندری کسٹمز کے سینیئر افسران نے تولیوں کی کھیپ میں چھپائی گئی ٹراموڈول گولیوں کا چیکنگ کے دوران آلات کی مدد سے پتا لگایا۔ چیکنگ کا یہ عمل جبیل علی اور ٹیکوم کے سمندری کسٹم افسران کی طرف سے کیا گیا ہے۔
دبئی کسٹمز کے ڈائریکٹر جنرل احمد محبوب مصبیح کا کہنا ہے کہ منشیات کی سمگلنگ اور اس سے منسلک خطرات سے نمٹنے کے لیے دبئی کسٹمز ایک اعلیٰ مثال بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کسٹم افسران کی کارکردگی قابل فخر ہے۔
سمندری کسٹم مینجمنٹ کے قائم مقام ڈائریکٹر راشد الذھبہ السویدی کا کہنا ہے کہ سمندری کسٹم مراکز میں موجود آلات کی مدد سے سمگلنگ کی کوششوں کو ناکام بنایا جاتا ہے۔ عملے کی تربیت اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر توجہ رہتی ہے۔